یارک شائر ادبی فورم انگلینڈ کے زیر اہتمام فنڈ ریزنگ ڈنر میں معروف شاعرہ سمن شاہ کی شرکت

پیرس (ادبی فورم) 26 جولائی بروز جمعہ یارک شائر ادبی فورم کے زیر اہتمام انڈس اسپتال پاکستان کے لیے فنڈ ریزنگ ڈنر کا شاندار انعقاد کیا گیا– فرانس سے شاعرہ سمن شاہ نے اس بامقصد تقریب میں خاص طور پر شرکت کی—دیگر شعراء میں نعیم حیدربرمنگھم فرزانہ نیناں نو ٹنگھم آفتاب مضطر پاکستان شریک ہوئے– پروگرام کی مہمان خصوصی پاکستان کی مشہور ور اسٹائل آرٹسٹ محترمہ بشری انصاری تھیں—– انڈس اسپتال کے لیے تقریب میں نہ صرف پاکستانی کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی بلکہ دل کھول کر عطیات دیئے—- سمن شاہ نے تقریب میں پیرس ادبی فورم کی نمائندگی کرتے ہوئے آرگنائزر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک نیک اور عظیم مقصد ہے اور اس کے لیے اس کامیاب اور پروقار تقریب کے لیے یارک شائر ادبی فورم کی کوششیں قابل- تحسین ہیں– سمن شاہ نے وہاں قیام کے دوران انڈس اسپتال کی ساری ٹیم اور دیگر ادبی شخصیات سے ملاقاتیں کیں——- اور یارک شائر ادبی فورم کی ٹیم کا اس خوبصورت تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کے لیے شکریہ ادا کیا۔

Fundraising Dinner

Fundraising Dinner

Fundraising Dinner

Fundraising Dinner

Fundraising Dinner

Fundraising Dinner