میں ہوں پاکستانی جشن یومِ آزادی پاکستان 17 اگست بروز ہفتہ سپہر 4 بجے پروگرام 6 ڈسٹرکٹ ویانا کے مقامی ہال میں منانے کی تیاریاں کے سلسلہ میں مشاورتی میٹنگ ہوئی

ویانا (اکرم باجوہ) میں ہوں پاکستانی جشن یومِ آزادی پاکستان 17 اگست بروز ہفتہ سپہر 4 بجے پروگرام 6 ڈسٹرکٹ ویانا کے مقامی ہال میں منانے کی تیاریاں کے سلسلہ میں مشاورتی میٹنگ اعوان آشیانہ ویانا میں پاکستانی کمیونٹی کی مختلف شخصیات کی میٹنگ ہوئی جس میں جشن یوم آزادی پروگرام کو حتمی شکل دینے پر مشاورت کی گئی ۔پاکستانی کمیونٹی کی مختلف شخصیات الحاج شیخ وحید احمد ،حاجی غلام اظہر،عرفان شاہد،محفوظ خان،صلاح الدین خان آفریدی،دیوان افضال،الطاف جمال مغل،ڈاکٹر عقیل خان آفریدی،اکرم باجوہ،عابدملک،حاجی ملک آمین اعوان،عابد خان،حاجی قاسم علی،حاجی سلطان محمود،شیخ محبوب عالم وارثی ودیگر نے شرکت کی۔اکرم باجوہ نے میٹنگ میں شریک شرکاء سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ہوں پاکستانی کے نام سے جشن یوم آزادی پروگرام 17اگست کو ہم سب پاکستانی خواتین بچے نوجوان بزرگ حضرات اپنے قومی پرچم تلے جمع ھو کر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کریں گے اور ہم سب پاکستانی کمیونٹی کی تنظیموں کو شرکت کی دعوت دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس جشن یوم آزادی پروگرام کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان آسٹریا جناب منصور احمد خان ھونگے۔ملک آمین اعوان نے کہا کہ یہ کسی ایک تنظیم کے پلیٹ فارم سے پروگرام نہیں ہے یہ سب پاکستانیوں کا اپنا پروگرام ھے میں ہوں پاکستانی کے نام سے ہم پاکستان کا جشن یوم آزادی منا رہے ہیں ۔عرفان شاہد نے کہا کہ ہم سب کو چاہیئے کہ اپنی نوجوان نسل کو زیادہ سے زیادہ متعارف کروائیں اور وہ اس میں شامل ہوکر پاکستان کے یوم آزادی پروگرام کو چار چاند لگائیں تاکہ آئندہ انہی کا مستقبل ھے۔ڈاکٹر عقیل خان آفریدی نے کہا کہ ہم سب ایک سبز ہلالی پرچم کے نیچے ون فلیگ ون نیشن ہیں ہم سب ملکر اس پروگرام کو یادگار بنائیں گے۔دیوان افضال،الطاف جمال مغل،حاجی سلطان محمود اور شیخ محبوب عالم وارثی،ملک عابد ودیگر نے بھی جشن یوم آزادی پروگرام کو بہتر سے بہتر کرنے پر اپنی اپنی تجاویز دیں اور کہا کہ پروگرام میں شرکت کرنے والے مہمانوں کی خدمت کے لیے مشروبات اور طعام کا انتظام میں کوئی کثر اٹھا نہیں رکھنی چاہیے اور پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ مقامی کمیونٹی کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے۔میٹنگ میں انتظامی امور پر مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔

Meeting

Meeting

Meeting

Meeting

Meeting

Meeting

Meeting

Meeting

Meeting

Meeting

Meeting

Meeting

Meeting

Meeting

Meeting

Meeting

Meeting

Meeting

Meeting

Meeting

Meeting

Meeting