ویانا کی معروف پاکستانی کمیونٹی کی مختلف شخصیات کا حفیظ اللہ قادری کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار

Hafeezullah Qadri

Hafeezullah Qadri

ویانا (اکرم باجوہ) ویانا کی معروف مذہبی و سماجی شخصیت منہاج القرآن کے سینئر رہنما حفیظ اللہ قادری کی والدہ محترمہ کی حافظ آباد پاکستان میں 9 جنوری کی صبح رضائے الہٰی سے وفات پر ویانا کی معروف پاکستانی کمیونٹی کی مختلف شخصیات پاک ایشیاء کلچر آسٹریا چیرمین حاجی قاسم علی،صدر حاجی شفیق الرحمان ہاشمی،پاکستانی تدفین کمیٹی آسٹریا صدر حاجی ملک محمد امین اعوان،آل پاکستان پریس کلب آسٹریا صدر اکرم باجوہ،نائب صدر حاجی زاہد غنی چوہان،جنرل سیکرٹری غلام حسین نقوی،ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ آسٹریا صدر حاجی محمد ارشد باجوہ،نائب صدر حاجی ملک خلیل اعوان،حاجی ملک عابد،مسجد البلال ویانا صدر الحاج محمد اکرم بٹ،سینئرنائب صدر چوہدری محمدنواز وڑائچ،مسلم لیگ ن آسٹریا صدر علی شرافت،محمد انور،مقصوداحمدمغل ودیگر شامل ہیں۔

ان سب نے حفیظ اللہ قادری کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب مرحومہ کے لیے دعا گو ہیں کہ اللہ پاک جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر وجمیل عطا فرمائے آمین۔