ویانا میں ولادت و سعادت قائم آل محمد امام زمانہ علیہ السلام کے سلسلہ میں امامیہ علما کونسل آف شینگن کانفرنس منعقد ہو گی

Syed Ghulam Hussain Naqvi

Syed Ghulam Hussain Naqvi

ویانا (اکرم باجوہ) امام سجاد اسلامک سنٹر کے جنرل سیکرٹری سید غلام حسین نقوی نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ویانا میں ولادت و سعادت قائم آل محمد امام زمانہ علیہ السلام کے سلسلہ میں امامیہ علما کونسل آف شینگن کانفرنس 28 اپریل بروز اتوار شام چھ بجے امام سجاد اسلامک سنٹر ویانا واقع Griell Gasse 51 گیارہ ڈسٹرکٹ میں منعقد ہو گی۔ جس میں یورپ کے مختلف ممالک سے متعدد علما اکرام شرکت کریں گے۔

غلام حسین نقوی نے مزید بتایا کہ امام زمانہ علیہ السلام کانفرنس کو انتہائی مزہبی طریقہ سے منایا جائے گا ۔ جس میں ویانا میں رہنے والے تمام پاکستانی بھائیوں کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت عام دی جاتی ہے۔