مسلم لیگ ن برطانیہ کی جانب سے 28 مئی بروز منگل یوم تکبیر کے حوالے سے برطانیہ کے شہر لوٹن کے مقامی ہوٹل میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا

PML-N UK

PML-N UK

لوٹن برطانیہ (تیمور لون) مسلم لیگ ن برطانیہ کی جانب سے 28 مئی بروز منگل یوم تکبیر کے حوالے سے برطانیہ کے شہر لوٹن کے مقامی ہوٹل میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں برطانیہ بھر سے مسلم لیگ ن کے عہدیداران وکارکنان بھرپور شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری اسحاق منسٹر آف حکومت آزادجموں وکشمیر تھے جبکہ صدارت اور سیز کمشنر و صدر ن لیگ آزاد کشمیر برطانیہ راجہ زبیر اقبال کیانی نے کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چوہدری اسحاق نے کہاکہ ۲۸ مئ پاکستان کی تاریخ میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے۔ آج کا دن وہ تاریخی دن ہے کہ جب ۲۸ مئی ۱۹۹۸ کو قائد مسلم لیگ میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر پاکستان دشمن قوتوں کے لیے ناقابل تسخیر بنا دیا ۔ چاغی کے پہاڑ آج بھی نواز شریف کی حب الوطنی کے گواہی دے رہے ہیں۔ آج عالمی دنیا میں پاکستان کی جو عزت و وقار ملا ہے وہ میاں محمد نواز شریف کہ مرہون منت ہے۔ عالمی طاقتوں کے دباؤ کے باوجود میاں نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی اور معاشی قوت بنایا۔ انہوں نے کہا کہ چند ذاتی مفادات پرستوں کو پاکستان کا نا قابل تسخیر ہونا اور دنیا کی طاقتور ترین ممالک کی صف میں لا کھڑا کرنا ہضم نہیں ہوا اور اسی بنیاد پر میاں نوازشریف ناکردہ گناہوں کی سزا دئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کھلے دل سے ذوالفقار علی بھٹو کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کے لئے پہلا قدم اٹھایا ۔

اورسیز کمشنر و صدر ن لیگ آزاد کشمیر برطانیہ راجہ زبیر اقبال کیانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ویسے تو سینتالیس میں ہمیں آزادی ملی لیکن ۲۸ مئی ۱۹۹۸کو جب میاں محمد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کئے تو حقیقی معنوں میں پاکستان نے اپنے آزادی اور خودمختاری اور ملکی سالمیت پر مہر ثبت کر دی اور دنیا کے نقشہ پہلا اسلامی طاقتور ترین ملک بن کر ابھرا ۔ قوم میاں صاحب کے اس احسان کو کبھی نہیں بھلا سکتی لیکن یہ بھی ہماری جمہوریت مخالف قوتوں کا وطیرہ رہا ہے کہ جس نے بھی اس وطن عزیز کی سالمیت کی خاطر زبردست اقدامات اٹھائے انہیں پابند سلاسل کیا گیا ۔

پروگرام کے دیگر آرگنائزرز میں شامل راجہ امجد فاروق ، راجہ ماسٹر نثار خان ، شفیق احمد پلاہلوی ، چوہدری جہانگیر ، سردار نفیس اگہاروی ، افتخار کتھیاروی، توصیف کیانی ، سردار فاروق ، انوار ملک ، راجہ خالد نے بھی پروگرام کے اختتام پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

ان رہنمائوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے کیے جانے والے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 28مئی ۱۹۹۸کوپاکستان کے اس وقت کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر ثابت بنادیا، اس دن کو پاکستانی وکشمیری کمیونٹی پوری دنیا میں یوم م تکبیر کے طو رپر مناتی ہے۔ رہنمائوں کا کہنا تھا اکہ قائد مسلم لیگ میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر پاکستان دشمن قوتوں کے لیے ناقابل تسخیر بنا دیا ہے آج عالمی دنیا میں پاکستان کی جو عزت ہے وہ میاں محمد نواز شریف کہ مرہون منت ہے، میاں بوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی اور معاشی قوت بنایا ذاتی مفادات کے درپے سازشی عناصر کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ہے اور اسی بنیاد پر میاں نوازشریف ناکردہ گناہوں کی سزا کاٹ رہے ہیں پاکستانی عوام اور مسلم لیگی کل بھی میاں نوازشریف کو اپنا قاہد اور محسن مانتے تھے اور آج بھی ۔ ن لیگ کے قائدسابق وزیر اعظم میاںنواز شریف سمیت پاکستان کے ایٹمی سائنسدانوں سمیت تمام متعلقہ حکام اور اداروں کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنھوں نے 28مئی 1998کو پاکستان کو امت مسلمہ کی پہلی اور عالم اقوام کی ساتویں ایٹمی قوت بنایا،اس موقع پرپاکستان کی سلامتی و استحکام اور کشمیر کی آزادی کی خصوصی دعائیں بھی مانگی۔