تحریک انصاف سوئیٹزرلینڈ کی جانب سے عمران خان کو مبارکباد

PTI Switzerland

PTI Switzerland

سوئیٹزرلینڈ (سید علی جیلانی) تحریک انصاف سوئیٹزرلینڈ کے صدر شکیل احمد،نائب صدر طارق ناصر جنرل سیکٹری ناصر منصور اور انفارمیشن سیکٹری محترمہ امبر جیلانی نے اپنے مشترکہ بیان میں عمران خان کو پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان نامزد ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آپ کی قیادت میں ترقی کی جانب گامزن ہو گا معیشت پھلے پھولے گی امیر غریب کے لئے یکساں قانون ہو گا ہر کسی کو صحت کے لئے سہولت میسر ہو نگی، تمام اوورسیز پاکستانی آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، آپ قوم کی بھلائی اور وقار کے لئے قدم بڑھاتے جائیں ہم آپ کے بازو بنیں گے۔