تحریک انصاف آئرلینڈ کے چیئرمین عتیق الرحمٰن باجوہ نے ڈبلن میں ایک شاندار میوزیک ناائٹ کا اہتمام کیا

PTI Ireland - Music Night

PTI Ireland – Music Night

ڈبلن آئرلینڈ (فرخ وسیم بٹ) تحریک انصاف آئرلینڈ کے چیئرمین عتیق الرحمان باجوہ نے ڈبلن کے مقامی ریسٹورنٹ میں ایک خوبصورت میوزک نائٹ کا اہتمام کیا جس میں تحریک انصاف آئرلینڈ کے تمام قائدین و کارکنان دیگر تنظیمات کے عہدیداران اور پاکستانی کمیونٹی سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس تقریب میں آئرلینڈ کے معروف سنگر عرفان علی نے اپنی خوبصورت آواز میں گیت سنا کر حاضرین کو بہت محظوظ کیا جس پر نوجوان اور بچے مختلف گیتوں پر رقص اور بھنگڑا ڈالتے رہے اور خوب موج مستی کی تقریب کے شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس دیار غیر میں بستے ہوئے اس طرح کی تقریبات کا ہونا بہت ضروری ہے جس سے ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ مل بیٹھنے کا موقع ملتا ہے اور خاص طور پر ہمارے بچوں کو ملک اور اپنی ثقافت کو جاننے کا بھی موقع ملتا ہے اور ہم تحریک انصاف آئر لینڈ سے امید کریں گے کہ وہ آئندہ بھی اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد کرتے رہیں گے۔

PTI Ireland - Music Night

PTI Ireland – Music Night

آخر میں پی ٹی آئی آئرلینڈ کے چیئرمین عتیق الرحمن باجوہ نے اظہار تشکر کے کلمات ادا کرتے ہوئے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور پی ٹی ای کشمیر آئرلینڈ یورپ کے چیف آرگنائزر پیر شیراز حسین قادری نے خصوصی دعا بھی کروائی اور حاضرین کی تواضح بہترین پاکستانی کھانوں سے کی گئی۔