تحریک انصاف کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقعہ پر ایک اہم اجلاس ہوا

PTI Switzerland

PTI Switzerland

سوئیٹزر لینڈ (علی جیلانی) تحریک انصاف کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقعہ پر ایک اہم اجلاس ہوا، تحریک انصاف سوئیٹزرلینڈ کے صدر شکیل احمد ،نائب صدر طارق ناصر، جنرل سیکٹری ناصر منصور، انفارمیشن سیکٹری امبر جیلانی نے اس موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ ہم کشمیری بھائیوں کی جد و جہدآزادی میں کندھے سے کندھا ملائے کھڑے ہیں اور کسی بھی کشمیری کو وہاں تکلیف ہوتی ہے اس کا درد ہم یہاں محسوس کرتے ہیں۔

کشمیر کا ایجنڈا 1948سے UNOکے پاس پڑا ہے لیکن اقوام متحدہ اس کو حل کرنے سے قاصر ہے۔ بھارتی حکومت ہر جگہ جمہوریت کا دعوی کرتی ہے لیکن کشمیریوں کے عزم کو دبا نہیں سکا۔ مودی کشمیر میں ہمارا خون بہا رہا ہے اور پاکستان کے حصے کا پانی بند بند کر کے پاکستان کو صحرا بنانے کے ایجنڈے پر کاربند ہے، انشااللہ PTIکشمیریوں کے حقوق کے ساتھ کھڑی ہے اور وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کو ان کی امنگوں کے مطابق بھارتی جبر و تسلط سے آزادی نصیب ہو گی۔