Posted on August 4, 2019
By Majid Khan
اہم ترین, بین الاقوامی خبریں

ٹیکساس (جیوڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس کے الپاسو شہر میں قائم ایک تجارتی مرکز میں فائرنگ کے تازہ ترین واقعہ میں کم سے کم 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ قتلِ عام کا یہ واقعہ وال مارٹ سٹور میں پیش آیا جو الپاسو کے سیلو وسٹا مارٹ کے قریب امریکا اور میکسیکو کی سرحد سے چند […]
.....................................................
Posted on August 1, 2019
By Majid Khan
اہم ترین, بین الاقوامی خبریں

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا کے ‘اے بی سی’ ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس حکام نے ایک آپریشن میں القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کو ہلاک کردیا ہے۔ واشنگٹن نے حال ہی میں کہا تھا کہ اس کے پاس حمزہ بن لادن کی وفات […]
.....................................................
Posted on July 31, 2019
By Majid Khan
اہم ترین, بین الاقوامی خبریں

قندھار (جیوڈیسک) افغان صوبے ہرات میں بم دھماکے سے 34 افراد جاں بحق ہو گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق بدھ کی صبح ہرات قندھار ہائی وے پر بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ افغان میڈیا کا بتانا ہےکہ ہائی وے پر دھماکا اس […]
.....................................................
Posted on July 31, 2019
By Majid Khan
اہم ترین, بین الاقوامی خبریں, مقامی خبریں, میرپور / کشمیر

کشمیر (جیوڈیسک) کشمیر کے متنازعے علاقے میں پاکستانی اور بھارتی فورسز کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ اس تازہ کارروائی کے نتیجے میں بھارتی حکام نے اپنے ایک فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ اس جھڑپ میں دو افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے […]
.....................................................
Posted on July 31, 2019
By Majid Khan
اہم ترین, دوسرے شہروں سے, مقامی خبریں

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے علاقے باچا خان چوک پر سٹی تھانے کے قریب دھماکے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ بچوں اور خواتین سمیت 36 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے معروف بازار باچاخان چوک پر سٹی تھانے کے قریب دہشت گردوں نے پولیس موبائل کو نشانہ بنایا، پولیس موبائل کے قریب […]
.....................................................
Posted on July 31, 2019
By Majid Khan
اہم ترین, بین الاقوامی خبریں

جاپان (جیوڈیسک) جاپان میں شدید گرمی کی وجہ سے گذشتہ ہفتے 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 5 ہزار 664 افراد کو سن اسٹروک کی وجہ سے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ کیوڈو خبر رساں ایجنسی کی آفات انتظامیہ کے حوالے سے شائع کردہ خبر کے مطابق ملک بھر میں گرمی کی […]
.....................................................
Posted on July 30, 2019
By Majid Khan
اہم ترین, بین الاقوامی خبریں

فرینکفرٹ (جیوڈیسک) جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر فوری طور پر اپنی تعطیلات منسوخ کرکے واپس برلن پہنچ گئے ہیں اور منگل کے روز ایک ہنگامی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ اس تازہ حملے کے بعد کئی حکومتی عہدیداران نے ٹرین اسٹیشنوں پر اضافی سکیورٹی کا مطالبہ کیا ہے۔ تازہ واقعہ پیر کے روز اس […]
.....................................................
Posted on July 30, 2019
By Majid Khan
کراچی, مقامی خبریں

ناظم آباد (جیوڈیسک) کراچی میں ایک روز کی بارش نے شہر کا نظام دگرگوں کر دیا جس سے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی اور حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بھی 11 ہوگئی جب کہ شہر میں آج بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق […]
.....................................................
Posted on July 30, 2019
By Majid Khan
اسلام آباد, اہم ترین, مقامی خبریں

اسلام آباد (جیوڈیسک) راولپنڈی کے علاقے ربیع سنٹر کے قریب پاک آرمی کا تربیتی طیارہ آبادی پر گر گیا جس سے 3 مکانوں کو آگ لگ گئی، حادثے کے نتیجے میں 2 پائلٹس اور عملے کے 3 ارکان سمیت 19 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوئے. پاک آرمی کی نگرانی میں ریسکیو آپریشن مکمل […]
.....................................................
Posted on July 30, 2019
By Majid Khan
اہم ترین, بین الاقوامی خبریں

نائجیریا (جیوڈیسک) افریقی ملک نائجیریا کے شمال مشرق میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے عسکریت پسندوں کے ایک جنازے کے شرکاء پر کیے گئے حملے میں 65افراد ہلاک ہو گئے۔ خبر کے مطابق یہ حملہ وفاقی صوبے بورنو میں بادُو کے مقام پر کیا گیا۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ پہلےان عسکریت پسندوں […]
.....................................................
Posted on July 30, 2019
By Majid Khan
اہم ترین, بین الاقوامی خبریں

برازیل (جیوڈیسک) برازیل کی شمالی ریاست پارا کی التمیرا جیل میں قیدیوں کے دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 52 قیدی ہلاک ہوگئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق قیدیوں کے ایک گروپ نے جیل کے ایک حصے میں مخالف گروپ کے قیدیوں پر حملہ کیا اور یہ تصادم 5 گھنٹے تک جاری رہا۔ قیدیوں کے […]
.....................................................
Posted on July 30, 2019
By Majid Khan
اہم ترین, بین الاقوامی خبریں

کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں نائب صدر کے عہدے کے لیے امیدوار امراللہ صالح کے سیاسی دفتر پر خونریز حملے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر بیس ہو گئی ہے۔ امراللہ صالح ملکی انٹیلیجنس کے سابق سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔ کابل میں یہ حملہ امراللہ صالح کی ‘سبز رجحان‘ نامی پارٹی کے صدر دفتر پر […]
.....................................................
Posted on July 29, 2019
By Majid Khan
اہم ترین, بین الاقوامی خبریں

کیلی فورنیا (جیوڈیسک) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیلی فورنیا کے قریبی علاقے میں واقع فوڈ فیسٹیول میں اس وقت بھگدڑ مچ گئی جب نامعلوم افراد کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی […]
.....................................................
Posted on July 28, 2019
By Majid Khan
اہم ترین, بین الاقوامی خبریں

غزنی (جیوڈیسک) افغانستان میں ضلعی پولیس چوکی پر خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری کار ٹکرادی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق خود کش حملہ غزنی پولیس کے ضلعی دفتر کے پہلے داخلی دروازے پر علی الصبح کیا گیا جس کے نتیجے میں […]
.....................................................
Posted on July 28, 2019
By Majid Khan
اہم ترین, بین الاقوامی خبریں

غزہ (جیوڈیسک) غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پٹی اور اسرائیل کے درمیان سرحد پر جھڑپوں کے دوران قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ وزارت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 23 سالہ احمد القرا جمعے کے روز خان یونس […]
.....................................................
Posted on July 27, 2019
By Majid Khan
اہم ترین, بین الاقوامی خبریں

منیلا (جیوڈیسک) فلپائن میں 5.4 اور 5.9 شدت کے زلزلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے شمالی جزیرے بیٹنس کے علاقوں اطبیات میں 5.4 جس کی گہرائی 12 کلومیٹر جب کہ باسکو اور سبتانگ […]
.....................................................
Posted on July 25, 2019
By Majid Khan
اہم ترین, بین الاقوامی خبریں

کابل (جیوڈیسک) افغان دارالحکومت کابل میں جمعرات پچیس جولائی کو ہونے والے تین بڑے بم دھماکوں میں کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے۔ ان بم حملوں میں اکیس افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ تین میں سے ایک دھماکا ایک خود کش بم حملہ تھا۔ کابل سے ملنے والی نیوز ایجنسی ڈی پی اے […]
.....................................................
Posted on July 25, 2019
By Majid Khan
اہم ترین, بین الاقوامی خبریں

شام (جیوڈیسک) میں بشار الاسد انتظامیہ اور روس کی طرف سے ادلب ٹینشن فری زون کے اندر واقع رہائشی علاقوں پر بھاری حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ روسی طیاروں کے فضائی حملوں میں 2 شہری ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔ شامی مخالفین کے ائیر کنٹرول ہوم کے مطابق اسد انتظامی فورسز نے صبح […]
.....................................................
Posted on July 24, 2019
By Majid Khan
اہم ترین, دوسرے شہروں سے, مقامی خبریں

بلوچستان (جیوڈیسک) کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر سائیکل میں نصب بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا مشرقی بائی پاس کے علاقے شیر جان اسٹاپ پر مقامی میڈیکل اسٹور کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 13 افراد زخمی ہوئے۔ […]
.....................................................
Posted on July 18, 2019
By Majid Khan
بین الاقوامی خبریں

بادغیس (جیوڈیسک) افغانستان میں طالبان نے 34 کمانڈوز کو ہلاک کر دیا ہے۔ حکام نے آج جمعرات 18 جولائی کو بتایا کہ یہ واقعہ منگل کی شب مغربی صوبے بادغیس میں پیش آیا۔ صوبہ بادغیس کے ایک ضلع اب کماری کے سربراہ خدا داد خان نے خبر رساں اداروں کو بتایا کہ ان دستوں کو […]
.....................................................
Posted on July 15, 2019
By Majid Khan
اہم ترین, بین الاقوامی خبریں

دمشق (جیوڈیسک) شام میں دو مختلف علاقوں پر اتحادی افواج کی فضائی بمباری کے نتیجے میں مجموعی طور پر 22 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ادلب کے شمالی شمالی علاقوں کے 2 مختلف عوامی مقامات پر بشار الاسد اور ان کی […]
.....................................................
Posted on July 12, 2019
By Majid Khan
اہم ترین, دوسرے شہروں سے, مقامی خبریں

رحیم یارخان (جیوڈیسک) اکبر بگٹی ایکسپریس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 24 ہوگئی جب کہ حادثے کے بعد ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے۔ جیونیوز کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والی ایک خاتون شیخ زید اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی۔ ڈی پی او عمر سلامت نے بتایا […]
.....................................................
Posted on July 10, 2019
By Majid Khan
اہم ترین, کراچی, مقامی خبریں

ڈیفنس (جیوڈیسک) کراچی میں ایک گھنٹے کے دوران فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں نجی ٹی وی چینل کے اینکر سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ڈیفنس میں نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس اور خضر حیات نامی شخص کو مبینہ بزنس پارٹنر نے قتل کر دیا۔ مبینہ قاتل نے بعد میں خود […]
.....................................................
Posted on July 7, 2019
By Majid Khan
اہم ترین, بین الاقوامی خبریں

ادلب (جیوڈیسک) شام میں اتحادی افواج کی ایک گاؤں پر بمباری سے 7 بچوں سمیت 14 شہری جاں بحق ہو گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بشار الاسد اور اتحادی افواج کے جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کی مدد سے ادلب کے گاؤں ماہمبیل پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں 7 […]
.....................................................