مصر: اندھا دھند فائرنگ سے 7 افراد ہلاک

مصر: اندھا دھند فائرنگ سے 7 افراد ہلاک

قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کی الجیزہ گورنری کے شہر اوسیم میں‌ ایک نوجوان نے شہریوں پر اندھا دھند گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں کم سے کم 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ محمد رمضان سالم نامی ایک […]

.....................................................

ہالینڈ میں شوٹنگ: تین افراد ہلاک، ترک نژاد مفرور ملزم گرفتار

ہالینڈ میں شوٹنگ: تین افراد ہلاک، ترک نژاد مفرور ملزم گرفتار

ہالینڈ (جیوڈیسک) ڈچ حکام کے مطابق انہیں شہر اُتریخت میں پیر کو ہونے والی شوٹنگ کے سلسلے میں ایک ترک نژاد مشتبہ ملزم کی تلاش تھی، جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایک ٹرام میں شوٹنگ کے اس واقعے میں تین افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ وسطی ہالینڈ کے شہر اُتریخت […]

.....................................................

پٹڑی پر بم دھماکا، جعفر ایکسپریس حادثے کا شکار

پٹڑی پر بم دھماکا، جعفر ایکسپریس حادثے کا شکار

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستانی صوبہ بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی کے قریب پٹڑی پر نصب بم کے پھٹنے سے مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس حادثے کا شکار ہو گئی۔ اس واقعے میں 4 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہوئے ہیں۔ جعفر ایکسپریس راولپنڈی سے کوئٹہ جا رہی تھی۔ حکام نے بتایا ہے کہ اس دھماکے […]

.....................................................

نیوزی لینڈ، مساجد میں دہشت گردی کے شہداء کی تعداد 50 ہو گئی، 50 زخمی

نیوزی لینڈ، مساجد میں دہشت گردی کے شہداء کی تعداد 50 ہو گئی، 50 زخمی

کرائیسٹ چرچ (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ کے پولیس کمشنر مائیک بُش نے کہا ہے کہ جُمعہ کے روز کرائیسٹ چرچ شہر میں دو مساجد میں نمازیوں کے وحشیانہ قتل عام کے نتیجے میں شہید ہونے والے نمازیوں کی تعداد 50 ہوگئی ہے جب کہ 50 افراد زخمی ہیں۔ ان میں سے دو کی حالت بدستور خطرے […]

.....................................................

نیوزی لینڈ میں ٢٨ سالہ عیسائی انتہا پسند دہشت گرد کا مساجد پر حملہ

نیوزی لینڈ میں ٢٨ سالہ عیسائی انتہا پسند دہشت گرد کا مساجد پر حملہ

تحریر : میر افسر امان نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر عیسائی جنونی انتہا پسند دہشت گرد ٢٨ سالہ نیوزی لینڈ کے باشندے کا نمازیوں پر دہشت گردانہ حملہ۔ دہشت گرد نے جدید خوکاراسلحہ استعمال کیا ہے۔ وہ خود کش جیکٹ بھی پہنے ہوئے تھا۔دہشت گرد نیوزی لینڈ کی پولیس کی وردی […]

.....................................................

نیوزی لینڈ حملے: پاکستانی شہری دہشتگرد سے لڑتے ہوئے شہید

نیوزی لینڈ حملے: پاکستانی شہری دہشتگرد سے لڑتے ہوئے شہید

اسلام آباد (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملہ آور کو روکنے کی کوشش کرنے والے پاکستانی شہری راشد اور ان کا بیٹا دورانِ مزاحمت شہید ہو گئے۔ کرائسٹ چرچ کی مسجد النور میں فائرنگ کے دوران پاکستانی شہری راشد اور ان کا بیٹا طلحہٰ نعیم شہید ہوئے۔ ذرائع کے مطابق راشد حملہ آور کو […]

.....................................................

کرائسٹ چرچ حملوں میں 4 پاکستانی زخمی اور 5 لاپتہ ہیں: ترجمان دفتر خارجہ

کرائسٹ چرچ حملوں میں 4 پاکستانی زخمی اور 5 لاپتہ ہیں: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (جیوڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں 4 پاکستانی زخمی ہوئے جب کہ 5 تاحال لاپتہ ہیں۔ کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں ہونے والے حملوں میں اب تک 49 افراد کے جاں بحق […]

.....................................................

عراق، موصل میں کار بم دھماکہ

عراق، موصل میں کار بم دھماکہ

موصل (جیوڈیسک) عراقی شہر موصل میں ایک کار بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک جبکہ 16 زخمی ہو گئے۔ موصل ضلعی مجلس کے سیکورٹی کمیشن کے صدر محمود الا جبوری نے انادولو ایجنسی کے صحافی کو بتایا ہے کہ موصل شہر کے مرکزی علاقے کے ایک ریستوران کے سامنے پارک شدہ […]

.....................................................

ایل او سی پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی برقرار، مزید دو شہری زخمی

ایل او سی پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی برقرار، مزید دو شہری زخمی

آزاد کشمیر (جیوڈیسک) بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا اور تازہ کارروائی میں بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی میں خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے ایل او سی پر گزشتہ 24 […]

.....................................................

محب مرزا فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی

محب مرزا فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی

لاہور (جیوڈیسک) اداکار محب مرزا اپنی ذاتی فلم ”عشرت“ کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ پاک چین دوستی پر مبنی فلم ’عشرت‘ میں معروف پاکستان اداکار محب مرزا اس فلم میں نہ صرف بطور اداکار بلکہ ڈائریکٹر کی حیثیت سے مصروف عمل ہیں جب کہ فلم کی دیگر کاسٹ میں سارہ لورین، […]

.....................................................

کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی، آئی ایس پی آر

کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی، آئی ایس پی آر

راولپنڈی (جیوڈیسک) لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی شہری آبادی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری شرافت زخمی ہو گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق لائن آف کنٹرول پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صورتحال قدرے بہتر رہی۔ آئی ایس پی آر […]

.....................................................

بھارتی افواج کی لائن آف کنٹرول پر گولہ باری۔ نقصانات و ازالہ

بھارتی افواج کی لائن آف کنٹرول پر گولہ باری۔ نقصانات و ازالہ

تحریر : رشید احمد نعیم حالیہ دنوں میں پاک بھارت کشیدگی کے دوران 27 فروری سے بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز میں نہتے شہریوں پر بلااشتعال فائرنگ اور بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری کے باعث 5 افراد شہید اور 38 افراد زخمی ہوئے ہیں۔حکومت آزادکشمیر نے وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد […]

.....................................................

امریکہ: گاڑی ہجوم پر چڑھ گئی، 2 افراد ہلاک 8 زخمی

امریکہ: گاڑی ہجوم پر چڑھ گئی، 2 افراد ہلاک 8 زخمی

لوئیز یانا (جیوڈیسک) امریکہ کی ریاست لوئیز یانا میں ایک گاڑی انسانی ہجوم پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے ہیں۔ ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس حکام نے کہا ہے کہ نیو اورلیانس کی شاہراہ ایسپلیناڈ میں ایک گاڑی ہجوم پر چڑھ گئی۔ گاڑی سے ٹکرا […]

.....................................................

صومالیہ: الشباب کا خود کش حملہ، درجنوں ہلاک و زخمی

صومالیہ: الشباب کا خود کش حملہ، درجنوں ہلاک و زخمی

موغا دیشو (جیوڈیسک) صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں بم حملے کے دوران 29 افراد ہلا ک اور 80 زخمی ہو گئے۔ یہ خود کش دہشت گرد حملہ الشباب نے کیا ہے جس میں اس نے ایک ہوٹل کو نشانہ بنایا۔ حملے کے بعد ہوٹل اور اطراف کی عمارتوں سے شہریوں کا انخلا عمل میں […]

.....................................................

ٹرین حادثہ، مصر کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ مستعفی

ٹرین حادثہ، مصر کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ مستعفی

قاہرہ (جیوڈیسک) مصری دارالحکومت قاہرہ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر ایک ٹرین حادثے کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس حادثے کے بعد ملکی وزیر برائے ٹرانسپورٹ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ مصری دارالحکومت قاہرہ کے ریلوے اسٹیشن پر ایک ٹرین کے حادثے کے بعد وہاں آگ لگنے کے […]

.....................................................

پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ: ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد ایوب زخمی

پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ: ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد ایوب زخمی

حیات آباد (جیوڈیسک) پشاور کے علاقے حیات آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پشاور ہائیکورٹ کے جج زخمی ہو گئے۔ ایس پی کینٹ وسیم ریاض کے مطابق حیات آباد فیز 5 میں نامعلوم افراد نے پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد ایوب کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید […]

.....................................................

بنگلہ دیش: ڈھاکہ میں آتشزدگی 70 افراد ہلاک

بنگلہ دیش: ڈھاکہ میں آتشزدگی 70 افراد ہلاک

بنگلہ دیش (جیوڈیسک) ڈھاکہ کے مصروف ترین علاقے ميں واقع ایک عمارت میں آگ لگنے کی وجہ سے کم از کم ستر ہلاک اور پچاس افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق اس عمارت میں کیمیکل موجود تھے۔ ہلاکتوں کی تعداد ميں اضافہ کا خدشہ ہے۔ بنگلہ ديشی دارالحکومت ڈھاکہ کے پرانے حصے ميں لگنے […]

.....................................................

مقبوضہ جموں کشمیر ایک بار پھر جھڑپوں کی لپیٹ میں

مقبوضہ جموں کشمیر ایک بار پھر جھڑپوں کی لپیٹ میں

کولگام (جیوڈیسک) بھارتی زیر کنٹرول جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں اور کشمیری حریت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں 4 بھارتی فوجیوں سمیت 1 حریت پسند ہلاک ہو گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ سمبورہ نامی دیہات میں پیش آیا ،دوسری جاب شوبیاں نامی علاقے سے بھی ایک حریت پسند کی نعش […]

.....................................................

پاکستان کے خلاف ممکنہ رد عمل میں احتیاط سے کام لیا جائے

پاکستان کے خلاف ممکنہ رد عمل میں احتیاط سے کام لیا جائے

ممبئی (جیوڈیسک) بھارت کے ایک ریٹائرڈ فوجی جنرل نے پلوامہ حملے کے رد عمل میں پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کے رد عمل میں احتیاط برتنے کی تجویز دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کا حل تلاش کرنے کے لیے مصالحت کی راہ اختیار کی جائے۔ بھارتی فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ […]

.....................................................

جموں: ہندو انتہا پسندوں کے کشمیریوں پر حملے، املاک نذر آتش کر دیں

جموں: ہندو انتہا پسندوں کے کشمیریوں پر حملے، املاک نذر آتش کر دیں

سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں غاصب بھارتی فوج پر خودکش حملے کے بعد ہندو انتہاپسندوں نے پولیس کی سرپرستی میں جموں میں کشمیری مسلمانوں کی بڑے پیمانے پر املاک نذر آتش کردیں۔ دو روز قبل مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کار خودکش حملے میں 45 سے زائد بھارتی سیکیورٹی اہلکار […]

.....................................................

ملتان: ابرار الحق کے کنسرٹ کے دوران جھگڑا، بھگدڑ مچنے سے متعدد افراد زخمی

ملتان: ابرار الحق کے کنسرٹ کے دوران جھگڑا، بھگدڑ مچنے سے متعدد افراد زخمی

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں معروف گلوکار ابرار الحق کے میوزک کنسرٹ کےدوران شائقین اور سیکیورٹی گارڈز کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں بھگدڑ مچنے سے متعدد نوجوان زخمی ہو گئے۔ ملتان کے علاقے پرانا شجاع آباد روڈ پر ایک ہاؤسنگ کالونی کی انتظامیہ کی جانب سے میوزک کنسرٹ کا انعقاد کرایا گیا تھا، جس میں […]

.....................................................

رنویر سنگھ کی ہجوم پر چھلانگ سے کئی مداح زخمی

رنویر سنگھ کی ہجوم پر چھلانگ سے کئی مداح زخمی

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے ایک تقریب کے دوران ہجوم پر چھلانگ لگادی جس سے کئی مداح زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار رنویر سنگھ نے ممبئی میں جاری لیکمی فیشن ویک میں شرکت کی اور وہاں موجود شائقین کا لہو گرمانے کے لیے اپنی آنے والی فلم ’گلی بوائے‘ […]

.....................................................

پیرس میں ہلاکت خیز آتشزدگی، آٹھ افراد ہلاک

پیرس میں ہلاکت خیز آتشزدگی، آٹھ افراد ہلاک

پیرس (جیوڈیسک) فرانسیسی دارالحکومت پیرس کی ایک عمارت میں آگ لگنے کے سبب آٹھ افراد ہلاک جبکہ 28 دیگر زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق اس آٹھ منزلہ عمارت میں آگ لگنے کے سلسلے میں ایک خاتون کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پیرس کے وسطی حصے میں واقع ایک آٹھ منزلہ عمارت میں یہ […]

.....................................................

چین: قدرتی گیس کے دھماکے میں 8 افراد ہلاک، 3 زخمی

چین: قدرتی گیس کے دھماکے میں 8 افراد ہلاک، 3 زخمی

جیلین (جیوڈیسک) چین کے صوبے جیلین سے منسلک شہر چنگ چُن میں قدرتی گیس دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ چنگ چُن سے منسلک علاقے لیوین کی مقامی حکومت نے سرکاری سوشل میڈیا پیج ‘وے بو’ سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ علاقے کی ایک رہائشی عمارت میں گیس […]

.....................................................
Page 1 of 124123Next ›Last »