پیر شیراز حسین قادری اور کشمیری کمیونٹی آئرلینڈ کی طرف سے عمران خان ۔بیرسٹر سلطان محمود اور تمام اہل وطن کو عمران خان کے امریکہ کے کامیاب دورے پر مبارکباد

Pir Shiraz Hussain Qadri

Pir Shiraz Hussain Qadri

ڈبلن آئرلینڈ (فرخ وسیم بٹ) وزیراعظم عمران خان آج کل امریکہ کے دورے پر ہیں اور گزشتہ دنوں عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کی خصوصی ملاقات ہوئی اور اس کامیاب دورے پر پی ٹی آئی کشمیر آئرلینڈ اور پی ٹی آئی کشمیر یورپ کا چیف آرگنائزر پیر شیراز حسین قادری اور کشمیری کمیونٹی آئر لینڈ کی طرف سے وزیراعظم عمران خان سابق وزیراعظم آزاد کشمیر اور صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور تمام اہل وطن کو دل کی اتہا گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

پیر شیراز حسین قادری نے ہمارے نمائندہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا واشنگٹن ایرینا کا جلسہ عام ایک تاریخ رقم کر گیا اور پھر صدر ٹرمپ کے ساتھ بڑے جرات مندانہ اور باوقار طریقے سے ملاقات نے پاکستانیوں کے سر فخر سے اونچے کردیئے عمران خان کا یہ دورہ اورٹرمپ سے ملاقات خصوصی اہمیت کی حامل تھی جو پاکستان اور امریکہ کی باہمی تجارت کے حوالے سے ہو یا افغان جنگ میں پاکستان کا ثالثی کردار ادا کرنا یا کشمیر ایشو کو جس طریقہ سے عمران خان نے انٹرنیشنل میڈیا اور ٹرمپ کے سامنے اٹھایا ہے جس سے نہ صرف ٹرمپ نے بلکہ تمام کشمیری قیادت نے بھی سراہا ہے اور جس پر پھر صدر ٹرمپ نے کشمیر کے مسئلہ پر ثالثی کا کردار پیش کرنے کی خواہش ظاہر کی اور پھر اس دورہ میں فوجی اور سول قیادت کا ایک ہی وقت میں امریکہ کا دورہ کرنا آنے والے وقتوں میں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں بہت ہی اچھا سنگ میل ثابت ہو گا۔

پیر شیراز حسین قادری نے اس بات کی طرف خاص توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا ٹرمپ کے سامنے مسئلہ کشمیر اٹھانا اور پھر ٹرمپ کا مسئلہ کشمیر پر ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کرنا ان تمام معاملات میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کشمیر کے لیے سال ہا سال سے ایک طویل جدوجہد شامل ہے اور اس جدوجہد کے ثمرات اس دورے اور ٹرمپ سے ملاقات میں نظر آئے ہیں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری عرصہ دراز سے یہ بات امریکہ اور انٹرنیشنل کمیونٹی سے کہہ رہے تھے کہ امریکہ مسئلہ کشمیر میں ثالثی کا کردار ادا کرے ہم سمجھتے ہیں کہ آج بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے موقف کی تائید ہوئی ہے اور اب انشاءاللہ عمران خان اور بیرسٹر سلطان کی قیادت میں مسئلہ کشمیر اپنے حل کی طرف پہنچے گا۔