شیخ وسیم اکرم نے کراچی سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے کی طرف سے شہری پر مبینہ تشدد کا کیس لڑنے اور اخراجات برداشت کر نے کا اعلان کر دیا

Sheikh Waseem Akram

Sheikh Waseem Akram

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم نے کراچی سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے کی طرف سے شہری پر مبینہ تشدد کا کیس لڑنے اور اخراجات برداشت کر نے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے پاکستان کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس کی تازہ مثال آپ کے سامنے ہے ۔کہ ابھی نو منتخب ایم پی ایز نے حلف بھی نہیں اٹھا یا اور تبدیلی نظر آنی شروع ہو گئی ہے۔

کراچی سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے نے شہری پر تشدد کر کے شہری کی جگ ہنسائی نہیں کی بلکہ اپنے منہ پر تماچہ مارا ہے۔ شیخ وسیم اکرم نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے کے شہری پر تشددکی شدید مذمت کرتا ہوں ۔اور اگر شہری عدالت میں کاروائی کرے گا تو انصاف کی فراہمی تک میں سپوٹ کروں اور تمام اخراجات برداشت کروں گا۔