سلمان اور میں دس ہزار لوگوں پر بھاری ہیں، شاہ رخ خان

Shahrukh Khan -  Salman Khan

Shahrukh Khan – Salman Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے سپر اسٹارز شاہ رخ اور سلمان خان کی حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں شاہ رخ اپنے اور سلمان خان کے درمیان مضبوط رشتے اور بھائی چارے کے متعلق لوگوں کو بتا رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے سلمان خان کے مقبول ترین ٹی وی شو’’دس کا دم‘‘میں انٹری دی ہے تاہم ابھی یہ شو آن ایئر نہیں ہوا لیکن ریکارڈنگ کی ایک ویڈیو شو نشر ہونے سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں شاہ رخ خان اور سلمان خان خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں اور شاہ رخ خان کہہ رہے ہیں ’’ہم برسوں سے ایک دوسرے کے بھائی ہیں اور ہم دونوں دو پہ کیا دس ہزار پر بھاری ہیں‘‘۔

واضح رہے کہ سلمان اور شاہ رخ خان کے درمیان گزشتہ کئی برسوں سے سرد جنگ چل رہی تھی یہاں تک کہ دونوں ایک دوسرے سے بات کرتے تھے اور نہ ہی ایک دوسرے کی شکل دیکھنے کے روادار تھے، تاہم اس سرد جنگ کا خاتمہ ایک افطار پارٹی کے دوران ہواتھا جس میں دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگاکر بھائی چارے کا ثبوت دیا تھا۔

بعد ازاں گزشتہ برس سلمان خان کی فلم’’ٹیوب لائٹ ‘‘میں شاہ رخ خان مختصر کردار میں نظر آئے تھے اور اب سلمان خان نے شاہ رخ خان کی فلم’’زیرو‘‘میں مختصر کردار ادا کیا ہے۔