سعودی عرب کی معروف ادبی تنظیم حلقہ فکروفن کی جانب سے چیئرمین حلقہ فکروفن شیخ سعید احمد کے اعزاز میں استقبالیہ اور محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا

Reception

Reception

ریاض (عابد شعمون چاند) سعودی عرب کی معروف ادبی تنظیم حلقہ فکروفن کی جانب سے چیئرمین حلقہ فکروفن شیخ سعید احمد کے اعزاز میں استقبالیہ اور محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں شعراء ادیبوں اور ادب نواز شخصیات نے شرکت کی اور مشاعرہ سے لطف اندوز ہوئے تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حکیم سے کیا گیا جس کا شرف ڈاکٹر محمود احمد باجوہ کو حاصل ہوا جبکہ ہدیہ نعت معروف نعت خواں محمد اصغر چشتی نے پیش کی حلقہ فکروفن کے جنرل سیکرٹری وقار نسیم وامق نے اپنے منفرد اور خوبصورت انداز میں نظامت کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے اپنی شاندار شاعری سے حاضرین کو محظوظ کرتے رہے بعد ازاں تقریب سے حلقہ فکروفن کے چیئرمین شیخ سعید احمد نے کہا کہ حلقہ فکروفن اہل قلم ، اور علم دوست شخصیات کا مرکز ہے حلقہ فکروفن کے دانشوروں ؛ شاعروں ؛ اور ادیبوں کی فروغ ادب کے لیے گراں قدر خدمات ناقابل فراموش ہیں شیخ سعید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ادب کسی قوم اور کسی زبان کی پوری تہذیب اور مزاج کا اظہار ہوتا ہے اس لیے ادب کے مطالعے کے ذریعے ہم کسی تہذیب کی روح تک پہنچ سکتے ہیں۔

معاشرتی صحت کے کردار کے لیے ادب سے بہت مثبت کام لیا جا سکتا ہے حلقہ فکروفن کے صدر ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری نے کہا کہ ہم سب کی زمہ داریوں میں سے ایک اردو ادب کی ترویج وترقی بھی مقدم ہونی چاہیے کیونکہ اپنے ادب اور اپنی زبان کو برقرار رکھنے سے قومیں اپنی شناخت برقرار رکھ سکتی ہیں معاشرہ اصلاح پذیر ہو تو اس سے ایک قوی صحت مند اور باصلاحیت قوم وجود میں آتی ہے ڈاکٹر ریاض چوہدری نے شیخ سعید احمد کو حلقہ فکروفن کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ شیخ سعید احمد جیسی شخصیت حلقہ فکروفن کا سرمایہ ہے امید ہے کہ یہ اردو ادب کی ترویج کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہے گئے۔

حلقہ فکروفن کے کنوینر چوہدری سجاد علی جٹ نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے حلقہ فکروفن میں شیخ سعید احمد کی بطور چیئرمین تقرری خوش آئندہ قرار دیا تقریب سے ؛ رانا عبدالروف ؛ محمد خالد رانا ؛ امین تاجر ؛ ہمایوں اختر ؛ ساجد اصغر مرزا اور دیگر نے بھی اپنااپنا کلام پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی تقریب کے آخر میں بابائے ریاض قاضی اسحاق میمن کی جانب سے چیئرمین حلقہ فکروفن شیخ سعید احمد ؛ صدر ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری اور سرور انقلابی کو سندھی روایتی ” اجرک ” بھی پیش کی حاضرین محفل نے خوبصورت تقریب منعقد کرنے پر حلقہ فکروفن کے تمام عہدیدارن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ حلقہ فکروفن آئندہ بھی اپنی ادبی محفلوں کا انعقاد کرتا رہے گا تاکہ اردو ادب کو ترویج ہوتی رہے۔