صلاح الدین آفریدی کے زیر انتظام فنڈریزنگ کے سلسلہ میں ویانا کے مقامی ریسٹورنٹ میں ایک پرُوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

ویانا (اکرم باجوہ) سپورٹس صحت مند زندگی میں اہم کردار ادا کرتا ہے نوجوان نسل کودیار غیر میں سپورٹس سے اجاگر کرنے میں آسٹرین زلمی کرکٹ کلب اہم رول ادا کرہا ہے اسی سلسلہ میں آسٹرین زلمی کرکٹ کلب کے چیرمین صلاح الدین آفریدی کے زیر انتظام فنڈریزنگ کے سلسلہ میں ویانا کے مقامی ریسٹورنٹ میں ایک پرُوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی سماجی،رفاہی،سیاسی،مذہبی اور سپورٹس تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی تقریب کا آغاز قاری عابد کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔نعت شریف آفتاب عظیمی نے پڑھی۔

اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سفیان ورک نے ادا کرتے ہوئے آسٹرین زلمی کی آسٹریا میں اور پوری دنیا میں کارکردگی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ آسٹرین زلمی نا صرف کرکٹ پر کام کررہی ہے یہ ہاکی اور فٹبال پر بھی پاکستانی نوجوانوں کی سپورٹ کررہی ہے اُنہوں تقریب میں شرکت کرنے پر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

دیگر مقررین میں حبیب الرحمان خان،عاصم نوید آف سٹائر مارک آسٹریا،منہاج القرآن آسٹریا کے سرپرست اعلیٰ الحاج خواجہ نسیم،پی سی سی کے جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد،پی سی سی کے کپتان عامر نعیم،حیدر خان،مسجد ابراہیم کے امجد بھٹی،ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ آسٹریا کے نائب صد ر حاجی ملک خلیل اعوان و دیگر نے آسٹرین زلمی کلب کی کارکردگی کو سراہا اور سپورٹس میں کرکٹ کو دیارغیر میں مذید اُجاگر کرنے میں اہم کرادار کی تعریف کی اور اپنی اپنی تنظیم کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور آسٹرین زلمی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آسٹرین زلمی کرکٹ کلب کے چیرمین صلاح الدین آفریدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں تمام حاضرین مہمانوں کا تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں اور آسٹرین زلمی کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد آسٹرین زلمی یورپ کی سطح پر ٹورنامنٹ کرایا جائے گا اور خوشی کی بات یہ ہے کہ پاکستان کے امن کا پیغام پوری دنیا میں پہنچانے کے لیے مارچ میں یورپ کی ٹیموں کا اسلام آباد پاکستان میں سولہ ٹیموں کا ٹورنامنٹ کرایا جائے گا جس کے لیے تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں ہماری خواہش ہے۔

آسٹرین زلمی پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرئے ۔اُنہوں نے مذید کہا کہ ان سب ٹورنامنٹ کو کرانے کے لیے فنڈ کی ضرورت ہوتی ہے پاکستانی کمیونٹی جب تک ہماری سپورٹ نہیں کرتی ہم کامیابی حاصل نہیں کرسکتے میں ہر پاکستانی سے اپیل کرتا ہوں مخیر حضرات آگے آئیں اور ہمارے کلب کی سپورٹ کریں تاکہ یہ کلب پاکستان کا نام روشن کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکیں اور پاکستانی دوسرے کرکٹ کلبوں سے جو اچھے لڑکے ہیں وہ بھی آئیں اور اپنا اچھا کھیل پیش کریں ۔ آسٹرین زلمی کرکٹ کلب کے چیرمین صلاح الدین آفریدی نے پاکستانی کمیونٹی کی مختلف شخصیات کو آسٹرین زلمی کے لوگو والی شرٹ بھی تقسیم کیں۔تقریب کے احتتام پر آسٹرین زلمی کے مستقبل اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گی۔

Fundraising Ceremony

Fundraising Ceremony

Fundraising Ceremony

Fundraising Ceremony

Fundraising Ceremony

Fundraising Ceremony

Fundraising Ceremony

Fundraising Ceremony

Fundraising Ceremony

Fundraising Ceremony

Fundraising Ceremony

Fundraising Ceremony

Fundraising Ceremony

Fundraising Ceremony

Fundraising Ceremony

Fundraising Ceremony

Fundraising Ceremony

Fundraising Ceremony

Fundraising Ceremony

Fundraising Ceremony

Fundraising Ceremony

Fundraising Ceremony

Fundraising Ceremony

Fundraising Ceremony

Fundraising Ceremony

Fundraising Ceremony

Fundraising Ceremony

Fundraising Ceremony

Fundraising Ceremony

Fundraising Ceremony

Fundraising Ceremony

Fundraising Ceremony

Fundraising Ceremony

Fundraising Ceremony

Fundraising Ceremony

Fundraising Ceremony

Fundraising Ceremony

Fundraising Ceremony

Fundraising Ceremony

Fundraising Ceremony

Fundraising Ceremony

Fundraising Ceremony

Fundraising Ceremony

Fundraising Ceremony

Fundraising Ceremony

Fundraising Ceremony

Fundraising Ceremony

Fundraising Ceremony