رمضان المبارک کے آخری جمعہ جمعتہ المبار ک اور لیلتہ القدر کی شب مرکزی اسلامک سنٹر میں سب سے بڑا اجتماع پاکستانی مساجد میں چھوٹے بڑئے اجتماعات

ویانا (اکرم باجوہ) پوری دنیا کی طرح یورپ بھر کے ساتھ آسٹریا میں بھی رمضان المبارک کا آخری جمعہ جمعتہ المبارک نہایت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا نماز جمعہ کا سب سے بڑا اجتماع سعودی عرب کے زیر انتظام مرکزی اسلامک سنٹر ویانا میں منعقد ہوا جس میں ہزاروں فرزندان توحید نے ایک ساتھ نماز جمعہ ادا کیا مرکزی اسلامک سنٹرکے خطیب نے اُمت مسلمہ کی سلامتی اور امن و امان کے لیے اجتمائی دعا کرائی ۔ ویاناکی پاکستانی مساجد اور مذہبی اداروں میں بھی نماز جمعہ کے چھوٹے بڑئے اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی خواتین و بچوںاور مرد حضرات نے بھر پور شرکت کی اور علماء کرام کی پاکستان کی ترقی ،خوشحالی اور سربلندی کی خصوصی دعائیں کی گئیں۔ لیلتہ القدر کی شب ہزار مہینوں سے بہتر ہے اور اللہ پاک فرماتے ہیں کہ ہے کوئی اپنی بخشش کروانے والا اور وہ انسان بہت ہی بدبخت ہے جو اس رات کو اپنی بخشش کا فائدہ نہ اُٹھا سکے۔ 31 مئی کی شب سعودی عرب اورعرب امارات سمیت یورپ بھر کی طرح آسٹریا میں بھی لیلتہ القدر کی شب نہایت مذہبی جوش و جذبہ اور احترام کے ساتھ اہل ایمان لوگوں نے عبادات کیں اور باجماعت نوافل اور نماز تسبع ادا کی اور اپنے اپنے گناہوں کی معافی کی رکعت امیز دعائیں دیکھنے کو ملیں لیلتہ القدر کی شب کو ویانا میں سب سے بڑا اجتماع مرکزی اسلامک سنٹر میں منعقد ہوا جس میں دنیا بھر کے مختلف ممالک کی مسلم کمیونٹی نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی اور اجتمائی دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔ لیلتہ القدر کی شب پاکستانی کمیونٹی کی مساجد اور مذہبی سنٹراور اداروں میں بھی ستائیسویں شب کو چھوٹے بڑئے اجتماعات منعقد ہوئے جس میں خواتین وبچوں اور مرد حضرات نے ختم قرآن مجیدکے ختم شریف اور اجتمائی دعائیہ تقریبات میں شرکت کی۔منہاج القرآن سنٹر ویانا میں بھی قاری مجتبیٰ نے نماز تراویح میںقرآن ختم کیا اور نماز تراویح کے بعد ختم شریف پڑھا منہاج القرآن آسٹریا کے صدر شیخ محبوب عالم وارثی اور جنرل سیکرٹری عمیر الطاف ،سابق صدر منہاج القرآن ویاناحاجی ملک امین اعوان،الحاج خواجہ محمد نسیم اورحاجی چوہدری محمد آصف نے قاری مجتبیٰ کو مبارک باد دی اور تحائف پیش کیے۔ویانا میں پاکستانی کمیونٹی کی پہلی مذہبی درسگائہ مسجد البلال میں بھی حافظ محمد ناصر اور حاجی رانا محمد ادریس کے صاحبزادہ حافظ رانا سیاب ادریس نے نماز تراویح میں قرآن پاک سنایا۔مسجد البلال کی انتظامیاں صدر الحاج محمد اکرم بٹ ،فنانس سیکرٹری عرفان سعید اورجنرل سیکرٹری ملک خرم و دیگر نے حافظ ناصر اور رانا سیاب ادریس کو مبارک باد دی مسجد البلال میں نماز تراویح میں ختم قرآن مجید کے موقع پر ختم شریف پڑھا گیا اور اُمت مسلمہ کی سلامتی اور پاکستان کی سربلندی کے لیے اجتمائی دعا کی گی۔

VIENNA NAMAZ E JHUMHA

VIENNA NAMAZ E JHUMHA

VIENNA NAMAZ E JHUMHA

VIENNA NAMAZ E JHUMHA

VIENNA NAMAZ E JHUMHA

VIENNA NAMAZ E JHUMHA

VIENNA NAMAZ E JHUMHA

VIENNA NAMAZ E JHUMHA

VIENNA NAMAZ E JHUMHA

VIENNA NAMAZ E JHUMHA

VIENNA NAMAZ E JHUMHA

VIENNA NAMAZ E JHUMHA

VIENNA NAMAZ E JHUMHA

VIENNA NAMAZ E JHUMHA

VIENNA NAMAZ E JHUMHA

VIENNA NAMAZ E JHUMHA

VIENNA NAMAZ E JHUMHA

VIENNA NAMAZ E JHUMHA

VIENNA NAMAZ E JHUMHA

VIENNA NAMAZ E JHUMHA

VIENNA NAMAZ E JHUMHA

VIENNA NAMAZ E JHUMHA

VIENNA NAMAZ E JHUMHA

VIENNA NAMAZ E JHUMHA

VIENNA NAMAZ E JHUMHA

VIENNA NAMAZ E JHUMHA

VIENNA NAMAZ E JHUMHA

VIENNA NAMAZ E JHUMHA