پی ٹی آئی کشمیر آئرلینڈ کے نائب صدر ظفر اقبال کی رہائشگاہ ڈبلن میں پی ٹی آئی کشمیر آئرلینڈ کا اہم اجلاس منعقد ہوا

PTI Kashmir Ireland - Meeting

PTI Kashmir Ireland – Meeting

ڈبلن آئرلینڈ (فرخ وسیم بٹ) 5 فروری بروز منگل کو پارلیمنٹ سکوائر ویسٹ منسٹر لندن میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اور بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف ایک بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ ہو رہا ہے جس میں دنیا بھر اور بالخصوص یوکے یورپ سے خواتین و حضرات بچے اور دیگر سیاسی سماجی مذہبی تنظیمات کے قائدین و کارکنان کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔

اس احتجاجی مظاہرے کی قیادت پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر صدر تحریک انصاف کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کریں گیں اس سلسلے میں پی ٹی آئی کشمیر آئرلینڈ کے نائب صدر ظفر اقبال کی رہائشگاہ ڈبلن میں ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں پی ٹی آئی کشمیر آئرلینڈ کے سینئر قائدین نے بھرپور شرکت کی۔

اس اجلاس کی صدارت پی ٹی آئی کشمیر آئرلینڈ یورپ کے چیف آرگنائزر پیر شیراز حسین قادری نے کی اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبولؐ سے کیا گیا اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے پیر شیراز حسین قادری نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر اب بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں فیصلہ کن مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔

ہم اپنے قائد بیرسٹر سلطان محمود کے ایک اشارے پر مظلوم کشمیریوں کی آزادی کے لئے اپنا تن من دھن قربان کرنے کے لئے تیار ہے 5 فروری کو پارلیمنٹ سکوائر ویسٹ منسٹر لندن میں مظلوم اور نہتے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف ہونے والا مظاہرہ تاریخی اور فیصلہ کن ثابت ہو گا۔

PTI Kashmir Ireland - Meeting

PTI Kashmir Ireland – Meeting

اجلاس میں آئرلینڈ سے لندن مظاہرے کے لیے ایک بہت بڑے قافلے کی روانگی کو حتمی شکل بھی دی گئی اور تمام پاکستانی و کشمیری کمیونٹی سے بھرپور اپیل بھی کی گئی کہ وہ کثیر تعداد میں اس مظاہرے میں شرکت فرما کر اسے کامیاب کرے آخر میں پیر شیراز حسین قادری نے تمام شہدائے کشمیر کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا فرمائی اس اجلاس سے جن احباب نے شرکت کی ان میں پیر شیراز حسین قادری ۔چوہدری عجائب ۔ظفر اقبال ۔سردار راحیل پیرزادہ۔سعید احمد ۔عثمان احمد ۔منشا چیمہ ۔شیخ رشید ۔محمد غفار ۔آصف بھٹی ۔غلط ابرار ۔سردار ریاض ۔چوہدری حبیب اور چوہدری حاجی معروف شامل تھے۔