پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید خاں کا اوسلو ناروے میں پاکستانیوں سے خطاب

Faisal Javaid Khan

Faisal Javaid Khan

اوسلو (زاہد مصطفی اعوان) یورپین ممالک کے بعد سکینڈے نیوین ممالک میں مقیم پاکستانی کیمونٹی نے بھی وزیر اعظم اور چیف جسٹس آف پاکستان کی طرف سے اعلان کردہ ڈیم فنڈ کے لئے نوٹوں کی بوریوں کے منہ کھول دئیے ۔ناروے میں ڈیم فنڈ ریزنگ تقریب میں 8کروڑ روپے سے زائد کے عطیات جمع ہو گئے۔

وزیر اعظم عمران خاں کے دستخط والا بیٹ ایک لاکھ کرائون اور بال 50ہزار کرائون میں فروخت کر دیا گیا ۔جبکہ دوسرا بیٹ ایک لاکھ دس ہزار روپے میں فروخت کیا گیا ۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید خاں اوسلو (ناروے )میں پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان میں ڈیم نہ ہو نے کی وجہ سے ہر سال بائیس ارب ڈالر کا پانی ضائع ہو جا تا ہے ۔وزیر اعظم عمران خاں کی حکومت نے حکومت سنبھالتے ہی پہلا کا م یہ کیا ہے ضائع ہونے والے پانی کو محفوظ بنا یا جائے ۔اللہ تعالی نے پاکستان کو اپنی ہر نعمت سے نوازا ہے ۔لیکن ہم اس نعمت کو ضائع کر رہے ہیں پانی بھی اللہ تعالی کی ایک نعمت ہے ۔

انھوں نے کہا کہ 2025تک خدشہ ظاہر کیا جا رہا کہ پاکستان میں پانی کی کمی ہو جائے ۔لیکن ہمیں ابھی سے اس پر کام کرنا ہے تاکہ ہم آنے والی نسل کو صاف شفاف پانی مہیا کر سکیں ۔فیصل جاوید خاں نے کہا اللہ تعالی نے یہ کام بھی عمران خان سے ہی لینا ہے ۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے زندگی میں چیلینجز سے مقابلہ کیا ہے ۔کینسر ہسپتال بنایا ۔کرکٹ کا ورلڈ کپ پاکستان کے نام کروایا ۔سیاست میں ایک مقام حاصل کیا اور اب وزارت عظمی کا قلمدان سنبھال کر پانی کو محفوظ بنا نے کے لئے ڈیم بنا نے کا ا علان کیا ۔انشاء اللہ وزیر اعظم عمران خاں چیف جسٹس آف پاکستان سے مل کر اور تارکین وطن سمیت پاکستان عوام سے مل کر ڈیم ضرور بنائیں گے ۔کے پی کے سینئر وزیر شوکت یوسفزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوام کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں ہرا سکتی پاکستانی عوام جو سوچتے ہیں وہ کر کے دیکھاتے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ سیلاب آئے ،زلزلہ آئے یا ڈیم بنانے کی بات ہو پاکستانی عوام سیاست سے ہٹ کر ایک دوسرے کی مدد کو پہنچتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خاں جو کہتا ہے وہ کرتا ہے ۔ڈیم بنانے کی مہم قرض اتارو ملک سنوارو سکیم نہیں ہو گی ۔انھوں نے کہا کہ 32 ہزار میگا واٹ بجلی کے پی کے میں بن سکتی ہے ۔مگر سابقہ حکومتوں ناقص پالیسوں کی وجہ سے ہم پن بجلی حاصل نہیں کر رہے۔

Shaukat Ali Yousafzai

Shaukat Ali Yousafzai

انھوں نے کہا کہ دس سال قبل ہمارا ملک چھ ارب ڈالر قرضوں کا بوجھ برداشت کر رہا تھا ۔اب جب ہم نے حکومت سنبھالی ہے یہ بوجھ 30ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے ۔انھوں نے کہا کہ آج ہم مشرف کو تو برا بھلا کہتے ہیں انھوں نے پاکستان پر قرضوں کے بوجھ میں اضافہ نہیں جتنا پچھلے دس سالوں میں ہوا ہے ۔دس سال حکومت کرنے والے ہمیں طعنہ دیتے ہیں یہ نا تجربہ کار ہیں ان سے کوئی پوچھے کہ تم نے تجربہ کار ہونے کے باوجود ملک کو قرضوں میں جھکڑ دیا ہے۔

تقریب سفارت خانہ پاکستان ناورے کی طرف سے منعقد کی گئی ۔جس میں پی ٹی آئی سمیت تمام پاکستانی تنظیمات نے شرکت کی اور دل کھول کر عطیات دئیے ۔تقریب پاکستانی کیمونٹی کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔