پی ٹی آئی آسٹریا کے کارکنوں کو اپنے زاتی اختلافات بھول کر پاکستان کی ترقی کی خاطر وزیراعظم پاکستان کے ہاتھ مضبوط کرنے ہونگے۔ نوید عاصم

ویانا (اکرم باجوہ) پاک کمیونٹی سٹائر مارک آسٹریا کے صدر اور پی ٹی آئی آسٹریا کے سینئر رہنما نوید عاصم کی جانب سے آسٹریا بھر کے شہروں سے پی ٹی آئی آسٹریا کے سابق عہدیداران اور متحرک کارکنوں کی میٹنگ سٹائر مارک کے مقامی ریسٹورنٹCASAمیں منعقد ہوئی جس میں میاں خلیل احمد،سلام فرید، چوہدری زبیر، فاروق چیمہ، بلال بٹ،خان مشاہد، کاشف، ندیم اختر، چوہدری حسن، چوہدری احسان ڈھینڈہ، چوہدری اظہر ورک، میاں عدیل کے علاوہ ڈاکٹر محمد اصغر اور دیگر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔پی ٹی آئی میٹنگ کے میزبان نوید عاصم نے کہا کہ دیار غیر میں ہم سب کو اپنے زاتی اختلاف بھول کر پاکستان کی ترقی اور مضبوتی کے لیے مل جُل کر کام کرنا ہوگااور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ہاتھ مضبوظ کریںاُنہوں نے مذید کہا کہ آسٹریا بھر میں کوئی بھی پاکستانی کمیونٹی کی تنظیم پاکستان کے وقار کی سربلندی اور پاکستان کے مفاد کی خاطرقومی پروگرام منعقد کریں ہم اس میں بڑھ چڑھ کر شامل ہوں تاکہ دیار غیر میں ہم سب بھائی چارئے کو مذید مضبوط کریں ۔میٹنگ میں دیگر رہنماوں نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

PTI Austria

PTI Austria

PTI Austria

PTI Austria

PTI Austria

PTI Austria

PTI Austria

PTI Austria

PTI Austria

PTI Austria

PTI Austria

PTI Austria