وزیر اعظم عمران خاں اور چیف جسٹس آف پاکستان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے یونان میں بسنے والے پاکستانیوں نے یوروز کے انبار لگا دئیے

Faisal Javaid Khan

Faisal Javaid Khan

ایتھنز (رپورٹ زاہد مصطفی اعوان) وزیر اعظم عمران خاں اور چیف جسٹس آف پاکستان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے یونان میں بسنے والے پاکستانیوں نے یوروز کے انبار لگا دئیے۔ دو گھنٹوں میں 93ہزار یورو ڈیم فنڈ کے لئے جمع کروا دئیے گئے۔تقریب کا اہتمام پی ٹی آئی گریس کی طرف سے کیا گیا ۔اس تقریب کے مہمان خصوصی سینیٹر فیصل جاوید خاں تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید خاں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم عمران خاں اور چیف جسٹس آف پاکستان کے شکر گزار ہیں جنھوں نے ہمیں شعور دیا ایک سوچ دی ۔پچھلی حکومتوں نے صرف نعرے دئیے لیکن میرے قائد نے قوم کو ایک وژن دیا۔

انھوں نے کہا کہ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں جو پانی دستیاب ہے اس میں سے صرف 10فیصد پانی ہم محفوظ رکھ سکتے ہیں 90فیصد پانی ضائع ہو جاتا ہے ۔ہمارے پاس پانی جمع رکھنے کی گنجائیش ہی نہیں ہے ۔ہم اس ڈیم کو تعمیر کر کے ضائع ہونے والے پانی کو محفوظ بنانے کے ساتھ ساتھ اس سے تو انائی بھی حاصل کریں گے ۔ہم عوام کو سستی بجلی بنا کر فراہم کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خاں آنے والی نسلوں کی ترقی کے لئے منصوبوں کا اعلان کر رہے ہیں ۔ان منصوبوں کے دیر پا اثرات ہو ں گے ۔انھوں نے کہا کہ سنا کہ یونان میں پاکستانی پسماندہ زندگی گزار رہے لیکن ڈیم فنڈ میں اتنی بھاری رقم دے کر ایسا محسوس ہوا کہ یونان میں بسنے والے پاکستانیوں کے دل بڑ ے ہیں۔ اس موقع پر پی ٹی آئی اور پاکستانی کیمونٹی کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔