پی آئی اے کی یورپی کے ڈائریکٹ فلائیٹ سیالکوٹ ائیر پورٹ کا باقاعدہ آغاز 19/20 جنوری کو ہو گا

PIA

PIA

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) پی آئی اے کی یورپی کے ڈائریکٹ فلائیٹ سیالکوٹ ائیر پورٹ کا باقاعدہ آغا ز 19/20جنوری کو ہو گا۔ پی آئی اے کی طرف سے فرانس اٹلی اور سپین کے لئے پی آئی اے نے ڈائریکٹ فلائیٹ شروع کرنے جا رہی ہے ،جس کے لئے فرانس ،بارسلونا ،اور میلان سے ٹکٹوں کی سیل بھی شروع کر دی گئی ۔پی آئی اے کی ڈائریکٹ یورپ سے سیالکوٹ پہنچے والی فلائیٹ سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو ں گے۔

ادھر یورپ سے فلائیٹ سیالکوٹ تو پہنچنا شروع ہو گئی ہیں ادھر شہباز پور پل کی تعمیر تاحال نا مکمل ہے ۔جس کی وجہ سے گجرات ،بھمبر ۔کھاریاں ۔منڈی بہاو الدین کے عوا م کو براستہ وزیر آباد ہی سفر کرنا پڑے گا۔