پیرس کے نواحی علاقے سارسل میں بیس سالہ پاکستانی قتل

Pakistani Murder

Pakistani Murder

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) فرانس کے دارالحکومت پیرس کے نواحی علاقے سارسل میں جہاں پاکستانیوں کی خاصی بڑی تعداد آباد ہے گزشتہ رات (منگل اور بدھ کی درمیانی رات) دو بجے چار افراد نے ڈنڈوں اور ٹوکوں سے حملہ کر کے ایک پاکستانی کو ہلاک کر دیا۔ جھگڑے کے فورا بعد امدادی ٹیمیں اور ڈاکٹر موقعہ پر پہنچ گئے اور زخمی کو طبی امداد بھی دی لیکن سینے پر ٹوکوں کے کے گہرے زخم کی وجہ سے مضروب جانبر نہ ہو سکا۔

پولیس کی ابتدائی معلومات کے مطابق بیس سالہ مقتول پاکستانی نوجوان اپنے ایک دوست کے ساتھ سارسل ٹرین اسٹیشن کے قریب موجود تھا۔ جب اس پر چار افراد نے جان لیوا حملہ کیا۔ اس حملے میں مقتول کا دوست محفوظ رہا۔ حملے کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آسکیں۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔