پیرس میں منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن کی دو روزہ سالانہ یورپین ورکشاپ

کوپن ہیگن (محمد منیر طاہر) سالانہ ورکشاپ میں فرانس، ڈنمارک، سویڈن، آسٹریا، ناروے، جرمنی، ہالینڈ، اٹلی، انگلینڈ، سپین اور یونان سے منہاج ویلفیئر کے ملکی صدور، جنرل سیکرٹریز، ایڈمنسٹریٹرز، اکاؤنٹنٹس، فنانس ڈائریکٹرز اور دیگر ایگزیکٹو شریک ہوئے۔ پہلے سیشن میں تمام ممالک نے گزشتہ سال کے ٹارگٹس اور رمضان کمپین کے نتائج کے حوالے سے اپنی کارکردگی پیش کی اور اپنے کام کے حوالے سے درپیش چیلنجز قیادت کے سامنے رکھے۔ صدر منہاج ویلفییر فاونڈیشن یورپ و فرانس، راجہ بابر حسین نے یورپین ممالک کی مجموعی کارکردگی پیش کی۔ مینجنگ ڈائریکٹر منہاج ویلفئیر فاونڈیشن فیصل مشہدی نے ان نتائج پراطمینان کا اظہار کیا، درپیش مشکلات کو ایڈریس کیا اور ایگزیکٹو کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ خدمت خلق کے اس کام میں کولیکشن سے ڈسٹری بیوشن تک بہت سے مشکل مراحل ہیں اورمشکلات پیش آنا فطری امر ہے لیکن لگن، جذبہ خدمت اور دکھی انسانیت کا درد منہاج القرآن کی پہچان بھی ہے اور ان مسائل کا حل بھی۔ دوسرے سیشن میں دیگر ایکٹوٹیز کے علاوہ 2019-2020 کے اہداف کا تعین کیا گیا اور عید کمپین پر بھی تفصیلی بریفینگ دی گئی۔ یاد رہے اِس دو روزہ ورکشاپ میں میڈیا بریفنگ اور پیرس کا مطالعاتی دورہ بھی شامل ہے۔ آخری سیشن میں ڈاکٹر محمد طاہر القادری صاحب بھی شریک ہوئے، ٹیلفونک کال کے زریعے اُنہوں نے منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن یورپ فرانس کو ورکشاپ کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد دی اور شرکا کو ویلفئیر کے کام کے حوالے سے اہم ہدایات دیں۔ احتتام پہ ملک پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

MWF Annual Workshop-Paris

MWF Annual Workshop-Paris

MWF Annual Workshop-Paris

MWF Annual Workshop-Paris

MWF Annual Workshop-Paris

MWF Annual Workshop-Paris

MWF Annual Workshop-Paris

MWF Annual Workshop-Paris

MWF Annual Workshop-Paris

MWF Annual Workshop-Paris

MWF Annual Workshop-Paris

MWF Annual Workshop-Paris