پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کی ادبی کمیٹی کی تعارقی تقریب، معروف شاعر سلیمان چاذب کمیٹی کے سربراہ مقرر‎

Adab Ceremony

Adab Ceremony

شارجہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کی طرف سے ادب کے فروغ کے لئے ادبی کمیٹی کا قیام اور نوٹیفکیشن جاری سلیمان جاذب کمیٹی کے سربراہ ہوں گے تفصیلات کے مطابق پاکستان سوشل سنٹر شارجہ نے ادبی کمیٹی کے ناموں کا باقاعدہ اعلان کیا اور ممبران کو نوٹیفکیشن دیئے ادبی کمیٹی کی سربراہی نامور شاعر اور صحافی سلیمان جاذب کریں گے جبکہ دیگر اراکین میں کامران احمد ریاض ، کاشف محمود ، حافظ سہیل انجم ، راجہ خیام الحق ، چوہدری بشیر احمد شاہد اور فرح شاہد شامل ہیں اس موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدر چوہدری خالد حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اردو پاکستانی کی قومی زبان ہے اور جس کے فروغ کے لئے ہماری کوشش ہو گی کہ زیادہ سے زیادہ کام کریں ادبی کمیٹی کی تشکیل کا بنیادی مقصد ادب کی ترویج و ترقی اورنئی نسل کو اس سے روشناس کرانا ہے ہماری کوشش ہوگی کہ اردو ادب سے وابستہ افراد اور نئے لکھنے کوسامنے لایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں ذیلی کمیٹیزکی تشکیل جارہی ہے جن میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو شامل کیا جا رہا ہے تاکہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی احسن انداز میں خدمت کی جائے ادبی کمیٹی میں صحافیوں ، دانشوروں ، علمی و ادبی شخصیات کی شمولیت سے ادب کو مزید فروغ دینا ہماری اولین ترجیح میں شامل ہے۔ ادبی کمیٹی کے سربراہ اور معروف شاعر سلیمان جاذب نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ادب ہماری روایات کا حصہ ہے اور نئی نسل اس سے دور ہوتی جا رہی ہے۔

ہماری کوشش ہوگی کہ نئی نسل کو اس ے روشناس کروائیں اور انہیں عملی طور پر سامنے لائیں اور ان کی ادبی تربیت کا اہتمام کیا جائے گا کیونکہ نسل نو ہمارا مستقبل ہے اور ہمیں اپنے مستقبل کو محفوظ کرنا ہو گا انہوں نے مزید کہا کہ ادبی کمیٹی پروگراموں کے علاوہ معلوماتی پروگراموں کا بھی ایک سلسلہ بہت جلد شروع کرے گی اس موقع پر سلیمان جاذب نے ادبی کمیٹی کی تشکیل اور کلیدی ذمہ داری سونپنے پرپاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدر چوہدری خالد حسین اور عہدیدارن کا شکریہ ادا کیا اور اس عمل کو سراہا۔ ادبی کمیٹی کی طرف سے پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کی لائبریری کے لئے کتابوں کا عطیہ بھی پیش کیا ہے تقریب میں کثیر تعداد میں کمیونٹی کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔