پاکستان مسلم لیگ نون انٹرنیشنل افیئر کے جنرل سیکرٹری نورالحسن تنویر کا پاکستان مسلم لیگ نون فرانس کی تنظیم نو کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کے بعد کارکنوں سے خطاب

PML-N

PML-N

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان مسلم لیگ نون انٹرنیشنل افیئر کے جنرل سیکرٹری نورالحسن تنویر نے پاکستان مسلم لیگ نون فرانس کی تنظیم نو کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان مسلم لیگ نون فرانس کے نئے عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انھوں نے کہا کہ یورپ میں تنظیم سازی کے مکمل ہونے کے بعد یورپ بھر میں مسلم لیگ ن ایک مضبوط جماعت بن کر ابھرے گی ۔ہم ماضی کو یاد رکھ کر پارٹی کے لئے دن رات محنت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت نے عرفان صدیقی کو گرفتار کرکے اپنا منہ کالا کیا ہے۔عمران خاں احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔سلیکٹیڈ عمران خان نے مہنگائی لاقانونیت کی حدیں کراس کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف پاکستانی ہیں اور بیس کروڑ عوام کے لئے تکالیف برداشت کر رہے ہیں اور اور دوسروں کے پیچھے بھی نہیں ہے۔

میرے قائد کل بھی حق پر تھے اور آج بھی حق پر ہیں۔انھوں نے کہا کہ پاناما کا ہنگامہ کرنے والوں میاں نواز شریف کے خلاف کوئی ثبوت نہ ملا تو صرف اقامے پر فیصلہ دے دیا گیا ۔حکومت اتنا ظلم کر ے جتنا کل برداشت کر لیں۔

اس موقع پر چیف کوآرڈینیٹر یورپ شمروز الہی گھمن نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے کہا کہ یورپین لیگی قائد محترم کے شانہ بشانہ ہیں۔