پاکستان جرنلسٹ فورم فرانس کا اجلاس ماضی قریب میں کمیونٹی کی سرگرمیوں اور فورم کے کردار کا تنقیدی جائزہ لیا گیا

Pakistan Journalist Forum France

Pakistan Journalist Forum France

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) پاکستان جرنلسٹ فورم فرانس کا اجلاس ماضی قریب میں کمیونٹی کی سرگرمیوں اور فورم کے کردار کا تنقیدی جائزہ لیا گیا۔ پیرس کے شمالی مضافات ویلیل لابل میں پاکستان جرنلسٹ فورم فرانس کے ممبران کا اجلاس ہوا جس کی صدارت فورم کے کنونئیر محمد یونس خان نے کی اجلاس میں فرانس میں کمیونٹی کی ماضی قریب کی سرگرمیاں اور فورم کے کردار کا تنقیدی جائزہ لیا گیا۔

ممبران نے اس بات پر مکمل اتفاق کیا کہ اپنی پیشہ وارانہ صحافت کے ساتھ ساتھ فرانس میں ایکٹو سیاسی و مزہبی تنظیمات کے ساتھ بہتر روابط کو فروغ دیا جائے۔ اس مقصد کے لیے نقطہ چینی کی جگہ مثبت تنقید اور قوت برداشت میں اضافے کے ساتھ کمیونٹی کے وسیع تر مفاد میں زاتی اختلافات کو پس پشت ڈال کر کام کیا جائے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا که آزادی صحافت کے لیے جنگ میں پاکستان جرنلسٹ فورم فرانس اپنے صحافی بھائیوں کے ساتھ ہیں ۔ 9 اکتوبر کو پاکستان جرنلسٹ فورم فرانس یوم سیاہ منائے گا۔

صحافت پر پابندی نا منظور , میڈیا ورکر کا معاشی قتل نا منظور . حکومت کی طرف سے غیر علانیہ سنسر شپ نا منظور, اظھار رائے پر پاپندی نا منظور , تمام ممبران نے کمیونٹی میں پائے جانے والے شرپسند عناصر اور سیاسی جماعتوں میں ان کے آلہ کارون کی جانب سے فورم کے ممبران کی نقلی آئئ ڈیز سے کردار کشی کی بھر پور مزمت کی گئی اور اس عزم کا عیادہ کیا گیا کہ کسی بھی گمراہ شخص کے کسی بھی وار کی پرواہ کیے بغیر پراگریسو صحافت کا سفر پاکستان جرنلسٹ فورم کے پلیٹ فارم سے جاری رہے گا۔