پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس، باہمی مشاورت اور رضامندی کے ساتھ نئے تنظیمی ڈھانچے کی منظوری کا فیصلہ کیا گیا

PEFK

PEFK

کویت (محمد عرفان شفیق) پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت اپنی نوعیت کی منفرد اور واحد تنظیم ہے جو دیار غیر میں ہموطنوں کو کیریئر ڈیولپمنٹ اور روزگار کے حصول میں معاونت اور رہنمائی فراہم کر رہی ہے اب تک سینکڑوں بیروزگار پاکستانی پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کی خدمات سے استفادہ کر چکے ہیں اور فورم کی رہنمائی اور مدد سے بہترین ملازمت حاصل کر چکے ہیں۔ کیریئر ڈیویلپمنٹ کے شعبے میں پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کی ٹیم کی خدمات کو کمیونٹی میں انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کی ٹیم انتہائی محنتی اور مخلص پروفیشنلز پر مشتمل ہے۔

پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کی ایگزیکٹو کونسل کا سہ ماہی اجلاس کویت کے ایک معروف ہوٹل میں منعقد ہوا جس کی صدارت فورم کے بانی و صدر محمد عرفان عادل نے کی جبکہ ایگزیکٹو ممبران نے اجلاس میں بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن حکیم سے ہوا اور اس کے بعد قصیدہ بردہ شریف پیش کیا گیا جس کی سعادت محمد لبیب سبحانی نے حاصل کی۔ اجلاس میں نظامت کے فرائض محمدعرفان شفیق نے باحسن و خوبی انجام دیے۔ تلاوت اور ہدیہ نعت کے بعد فورم کے نئے جنرل سیکرٹری محمد عمران خان کے سسر کی وفات پر اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت کی گئی۔

اس کے بعد فورم کے تنظیمی ڈھانچے پر تفصیلی مشاورت اورتمام ممبران کی رائےاور باہمی رضامندی کے ساتھ نئے تنظیمی ڈھانچے کی منظوری دی گئی، تمام ممبران نے تنظیم کے نئے ڈھانچے کو خوش آئند قرار دیا اور اس امید اور یقین کا اظہار کیا کہ اس نئے تنظیمی ڈھانچے سے فورم کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی ۔ فورم کے صدر محمد عرفان عادل نےتمام عہدے داران کو نئی ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد پیش کی، سب ممبران سے اپنی ذمہ داریوں کو ایمان داری اور اخلاص کے ساتھ ادا کرنے کا عہد لیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

PEFK

PEFK

نئے تنظیمی ڈھانچے کے مطابق محمد عرفان شفیق وائس پریذیڈنٹ میڈیا، انور علی وائس پریزیڈنٹ ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، اختر نوید خان وائس پریذیڈنٹ آئی ٹی ٹی، مقبول احمد وائس پریذیڈنٹ مارکیٹنگ، خلیل احمد وائس پریذیڈنٹ ایجوکیشن، نادیہ محمد ارشد وائس پریزیڈنٹ ایونٹ پلاننگ، انجینئروقاص احمد وائس پریذیڈنٹ جابز پلیسمنٹ و کیریئرکونسلنگ ، محمد یونس شاہد وائس پریزیڈنٹ ایڈمنسٹریشن، محمد عمران خان جنرل سیکرٹری، فرزان طارق اڈیشنل جنرل سیکرٹری ، انجینئر بشریٰ سلیم جوائنٹ سیکرٹری، محمد عقیل خان ہیڈ آف جابز ایکسپلورنگ ڈویژن، ڈاکٹر یاسر جمیل ہیڈ آف میڈیکل ڈویژن، انجینئر سلیم اللہ چوہدری انچارج جابز پلیسمنٹ و کیریئر کونسلنگ ،جبکہ نئے شامل ہونے والے ایگزیکٹیو ممبران میں انجینئر احمد نوید ایگزیکٹو ایجوکیشن ،سلمان خان ایگزیکٹو میڈیا، مریم خلیل ایگزیکٹو ایونٹ، نبیل افضل ایگزیکٹو مارکیٹنگ شامل ہیں جبکہ کہ شہباز علی فنانس سیکرٹری، عاطف عزیز احمد اور عظیم احمد ایگزیکٹیو جابز ایکسپلورنگ ڈویژن،مس حناٰ سلیم ایگزیکٹو ایجوکیشن،محمد لبیب سبحانی اور انجینئر عدنان یوسف ایگزیکٹو ایڈمنسٹریشن، طاہر محمود اور شکیل مرتضی ایگزیکٹو شعبہ آئی ٹی، ڈاکٹر ہدٰی شمس ایگزیکٹو میڈیکل، فیصل جمیل، محسن فدا اور فرحانہ سرور ایگزیکٹو ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ جبکہ کاشف شہزاد اور محمد ارشد ایڈوائزر، عاقب شاہ ایگزیکٹو مارکیٹنگ، سعدیہ یاقوت ایگزیکٹو ٹریننگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، بعدازاں فنانس سیکرٹری شہباز علی نے گذشتہ چھ ماہ کی فنانشل رپورٹ پیش کی۔ اس کے بعد مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا آخر میں اجتماعی دعا کی گئی اور سب کی تواضع پرتکلف عشایئے سے کی گئی۔