رنگ آف پاکستان کا آسٹریا میں اس سال اگست میں ہونے والا ایونٹ آئندہ سال منعقد کرانے کا فیصلہ۔ سید عاصم شاہ کاظمی

Syed Asim Shah Kazmi

Syed Asim Shah Kazmi

ویانا (اکرم باجوہ) رنگ آف پاکستان کے CO سید عاصم شاہ کاظمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رنگ آف پاکستان کو پوری دنیا میں فروغ اور متعارف کرانے کا سلسلہ جو یورپ میں بھی شروع کررکھا ہے اسی سلسلہ میں آسٹریا میں اس سال اگست میں رنگ آف پاکستان کے پلیٹ فارم سے ایونٹ کرانے کا پروگرام تھا مگر اب ناگزیر وجوہات کی بنا پر ایونٹ کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گی ہے۔

اب یہ ایونٹ 2020 میں شاندار طریقہ سے آسٹریا میں انعقاد کرنے کا فیصلہ اور نئی تاریخ اور پروگرام کے شیڈول کا اعلان ستمبر 2019میںرنگ آف پاکستان کے CO سید عاصم شاہ کاظمی اپنے دورہ آسٹریا میں کریں گے اُن کے ہمراہ ڈائریکٹر رنگ آف پاکستان سید عمران شاہ بھی ہونگے ۔رنگ آف پاکستان یورپ میں پاکستان کے کلچر اور پازیٹیو امیج کو بہتر انداز سے متعارف کروانے کا پختہ عزم رکھتے ہیں۔