پاکستان کے قدیم اور نادر آثار قدیمہ کے نوادرات کی فرانس سے وطن واپسی‎

پیرس (زاہد مصطفیٰ اعوان) پاکستان بلوچستان سے تعلق رکھنے والے انتہائی قدیم اور نادر آثار قدیمہ کے نوادرات حکومت فرانس نے ایک پیچیدہ اور مشکل کارروائی مکمل ہونے کے بعد پاکستان کے حوالے کر دیئے۔

آثار قدیمہ کے یہ نوادرات سال 2006-07 میں فرانس کے محکمہ کسٹم نے پیرس کے ہوائی اڈے پر ایک کارروائی کے دوران تحویل میں لے لیئے تھے۔

سفارت خانہ پاکستان پیرس میں آج ہونے والی اس سادہ و پروقار تقریب کے دوران بلوچستان کی قدیم تہذیب سے وابستہ آثار قدیمہ کے قیمتی و نایاب نوادرات کو جناب روڈولوف جنٹز ڈائریکٹر جنرل کسٹمز برائے فرانسیسی وزارت ایکشن و پبلک اکاؤنٹس نے سفارت خانہ کے چارج ڈی افیئراینڈ ڈپٹی ہیڈ آف مشن جناب محمد امجد عزیز قاضی کے حوالے کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ثقافت، تعلیم، تحقیق اور نیٹ ورک برائے وزارت یورپ و خارجی امور، سربراہ محکمہ بین الاقوامی امور برائے وزرات ثقافت اور صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

جناب امجد عزیز قاضی نے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان آثار قدیمہ کے قیمتی اور نایاب نوادرات کی واپسی کیلئے عدالتی و دیگر قانونی کارروائی کے دوران حکومت فرانس اور فرانسیسی محکمہ کسٹم کی طرف سے فراہم کی جانے والی معاونت اور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

جناب روڈولوف جنٹز ڈائریکٹر جنرل کسٹمز فرانس اور حکومت فرانس کے دیگر نمائندوں نے آثار قدیمہ کے نوادرات کی پاکستان کو واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان نوادرات کو فرانسیسی کسٹمز حکام نے یونیسکو کنونشن کے تحت ہونے والے معاہدے کے تحت تحویل میں لیا تھا جس پر پاکستان اور فرانس نے بھی دستخط کیئے ہیں۔

اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان قدیم اور نادر نوادرات کی سمگلنگ کو روکنا اور ان کی ان ممالک کو واپسی کی شقیں شامل ہیں۔

بعد ازاں، ڈائریکٹر جنرل کسٹمز نے باضابطہ طور پر ان نادر نوادرات کو سفارت خانہ پاکستان برائے فرانس کے چارج ڈی افیئر اینڈ ڈپٹی ہیڈ آف مشن کے حوالے کیا۔

  Mr. Amjad Aziz Qazi and Mr. Rodolphe GINTZ, Director General of French Customs are signing the formal agreement

Mr. Amjad Aziz Qazi and Mr. Rodolphe GINTZ, Director General of French Customs are signing the formal agreement

 Deputy Head of Mission and Charge de ’affaires (Cd’A) Mr. Muhammad Amjad Aziz Qazi is speaking at the repatriation ceremony of precious and rare archeological artefacts

Deputy Head of Mission and Charge de ’affaires (Cd’A) Mr. Muhammad Amjad Aziz Qazi is speaking at the repatriation ceremony of precious and rare archeological artefacts

 The French participants showed keen interest in the rare and precious archaeological artefacts belonging to Balochistan, Pakistan

The French participants showed keen interest in the rare and precious archaeological artefacts belonging to Balochistan, Pakistan