27 اکتوبر کو برسلز میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہو گا

Protest

Protest

برسلز (پ۔ر) کشمیر کونسل یورپ (ای یو) کے زیراہتمام 27 اکتوبر بروز ہفتہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے دن (یوم سیاہ) کے موقع پر برسلز میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس دوران ایک احتجاجی یاداشت بھی بھارتی سفارت خانے کو پیش کی جائے گی۔

یادرہے کہ دونوں اطراف کے کشمیری اور دنیا میں رہنے والے کشمیرستاائیس اکتوبر کو ہرسال یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔

اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضاسید نے کہاہے کہ

بھارت کشمیریوں پر مظالم بندکرے، کشمیرپر اپنا غیرقانونی قبضہ ختم کرے اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے اپنے وعددوں پر عمل کرے۔

علی رضاسید نے مزید کہاکہ بھارت کشمیریوں کے خلاف سنگین جرائم میں ملوث ہے۔ کشمیریوں کوان کے حقوق ملنے چاہیں۔ ان پرناانصافیاں ختم ہونی چاہیں تاکہ کشمیری خوشحال زندگی بسر کرسکیں۔ کشمیرمیں امن ہوگاتوپورے خطے میں خوشحالی آئے گی۔ چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضاسید نے کہا کہ کشمیری قوم اپنے حق خودارادیت سے کبھی بھی دستبردارنہیں ہوگی۔

انھوں نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکا جائے اور بھارت فورا اپنے افواج کشمیرسے نکالے، کشمیریوں کا ان کا حق دیا جائے۔