میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کے بعد ملک میں انصاف کا پرچم بلند ہوا ہے۔ پیر شیراز حسین قادری

Shiraz Hussain Qadri

Shiraz Hussain Qadri

ڈبلن آئرلینڈ (فرخ وسیم بٹ) گزشتہ دنوں میاں محمد نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کی وطن واپسی اور پھر ان کی گرفتاری سے ملک میں انصاف کا پرچم بلند ہؤا ہے ہم نیب عدالت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ہم ان اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ اب احتساب کے اس عمل کو رکنا نہیں چاہیے اب احتساب بلاامتیاز ہونا چاہیے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کشمیر آئرلینڈ کے چیف آرگنائزر پیر شیراز حسین قادری نے ہمارے نمائندہ خصوصی سے ایک ملاقات میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ نیب عدالت کے فیصلے نے شریف فیملی کی فرعونیت غرور اور تکبر کو خاک میں ملا دیا شریف فیملی کسی رعایت کے مستحق نہیں یہ ظالم اور سفاک بیگناہ شہریوں کے قاتل اور ملک کے غدار ہیں انہوں نے پاکستان سے ناجائز ذرائع سے ملک کی دولت لوٹ کر باہر کے ممالک میں اپنی جائدادیں بنائیں نواز شریف نے کشمیر ایشو پر بھارت کا ساتھ دیا اور مظلوم کشمیری عوام کے خون کے ساتھ غداری کی یہ اپنی کی گی کرپشن کے دفاع کے لئے معصوم کارکنوں کو ریاستی اداروں سے لڑانا چاہتے ہیں لیکن انشاءاللہ اب یہ پوری طرح بے نقاب ہو چکے ہیں۔

عوام اب ان کے مکرو فریب میں نہیں آنے والے ہم اپنے تمام اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ جس طرح نواز شریف کو عبرت کا نشان بنایا گیا اسی طرح ان تمام عناصر کو بھی اسی طرح عبرت کا نشان بنایا جائے جہنوں نے بھی اس ملک میں کرپشن کی ہے۔