قومی ہیرو عدنان جسٹن گل کا وطن واپسی پر فقید المثال اور تاریخی استقبال

Adnan Justin Gill

Adnan Justin Gill

میاں چنوں (نمائندہ خصوصی) نیپال میں منعقدہ انڈر 15 ساف فٹبال چیمپئین شپ میں فاتحانہ آغاز سے لے کر فائنل کھیلنے تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد امرت فٹبال کلب امرت نگر 133 سولہ ایل کے سٹار پلئیرقومی ہیرو عدنان جسٹن گل وطن واپسی پر اپنے آبائی گائوں امر ت نگر پہنچ گئے۔اس موقع پر اہلیانِ علاقہ کی طرف سے ان کا فقید المثال اور تاریخی استقبال کرتے ہوئے ہوئے انہیں ایک جلوس کی شکل میں گھر تک لایا گیا۔علاوہ ازیں پرستاروں کی طرف سے انہیں مالا اور پھولوں کے ہار پہنانے کے ساتھ ساتھ ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا گیا۔

مزید برآں چودھری سلیم گلزار چئیرمین یونین کونسل58 ، نمبردار مہران خان ، راجہ اندریاس سلامت،چوہدری رحمت نعارکونسلر،چوہدری صابر خورشید نندا کونسلر، چودھری نذیر احمد گل،مولانا شوکت علی ورک،چودھری شکیل بوٹا، جلال سعید،سہیل سردار پٹواری،بشارت شہزاد گل،اقبال شریف،کاشف فضل ،چودھری سلیم، ہیڈ ماسٹر آصف گل اور کرسچن رائٹرز گلڈ کے سنئیر مرکزی نائب صدر اے ڈی ساحل منیر نے قومی ہیرو عدنان جسٹن گل کی ساف فٹبال چیمپئین میں عمدہ کارکردگی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔