مسلم لیگ ن کے مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔ زبیر اقبال کیانی

Zubair Iqbal Kayani

Zubair Iqbal Kayani

لوٹن برطانیہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان میں الیکٹرانک بک چکا ہے ‘ میڈیا کو جو اوپر سے حکم ملے گا وہی عوام کو دکھایا جائے گا اس لئے پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان کو ہدایت کرتے ہیں کہ وہ سوشل میڈیا کا پھرپور استعمال کریں اور پارٹی کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو عوام کے سامنے رکھے صرف ایک لاڈلی جماعت کو ہر قسم کی آزادی حاصل ہے اور دہیگر سیاسی جماعتوں پر پابندیاں لگائی جا رہی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ زبیر اقبال کیانی نے ایک تقریب کے دوران صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کا الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا رپورٹس دیکھ لیں تو سب پر واھع ہو جائے گا کہ پی ٹی آئی کے علاوہ ہر پارٹی پر مختلف قسم کی پابندیاں لگانا من پسند رزلٹ کے لئے کیا جا رہا ہے انہوں نے کاہ کہ انٹرنیشنل میڈیا پر پر بھی پاکستان کے الیکشن پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔.

الیکشن سے پہلے ایک منظم طریقہ کے زریعے نہ صرف ن لیگ بلکہ دیگر سیای جماعتوں کے رہنماوں کی وفاداریاں خریدی جا رہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں اور دھاندلی کے باقاعدہ منصوبے بنائے جا رہے ہیں لیکن ہم ان کو واضع کر دینا چاہتے ہیں کہ میاں صاحب کل بھی پاکستانی عوام کے حقیقی لیڈر تھے اور آئندہ بھی رہیں گے پابندیاں اور سلاخیں ان کی محبت کو عوام کے دلوں سے ہر گز نہیں نکالا جا سکتا۔