منہاج القرآن انٹرینشنل ڈنمارک کے زیر اہتمام تیسری سالانہ روزہ کشائی کی تقریب ہوئی

کوپن ہیگن (محمد منیر طاہر) منہاج القرآن انٹرینشنل ڈنمارک کے زیر اہتمام تیسری سالانہ روزہ کشائی کی تقریب ہوئی، جس میں پہلی بار روزہ رکھنے والے بچوں کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔ ہر سال منعقد ہونے والی اس تقریب کا مقصد بچوں میں روزے کا شوق اور رغبت پیدا کرنا ہے تاکہ یورپ میں رہنے والی ہماری نسلیں اسلامی شعائر سے محبت سیکھیں اس پروگرام کے پہلے حصے میں بچوں نے تلاوت، نعت اور اردو اور انگلش میں تقاریر پیش کیں، پروگرام کے دوسرے سیشن میں پہلی بار روزہ رکھنے والے بچے ایک ایک کرکے سٹیج پہ آتے رہے اور اپنے انعامت وصول کرتے رہے، بچوں کے والدین کے علاوہ علاقے کی معزز شخصیات اور منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک اور سویڈن کی لیڈر شپ موجود دی تھی جنہوں نے بچوں کو اپنے ہاتھوں سے انعامت دئیے، دوران پروگرام ہال میں بیٹھے بچوں سے بنیادی اسلامی سوالات کیے جاتے رہے اور درست جواب دینے والے بچوں کو انعامات دیئے جاتے رہے۔ انعامات پانے والوں بچوں کے چہرے خوشی سے دمکتے رہے اور ماحول کی نورانیت میں اضافہ کرتے رہے، آخر میں تمام والدین اور بچوں کو خصوصی افطاری پیش کی گئی۔

Minhaj-ul-Quran Denmark

Minhaj-ul-Quran Denmark

Minhaj-ul-Quran Denmark

Minhaj-ul-Quran Denmark

Minhaj-ul-Quran Denmark

Minhaj-ul-Quran Denmark

Minhaj-ul-Quran Denmark

Minhaj-ul-Quran Denmark

Minhaj-ul-Quran Denmark

Minhaj-ul-Quran Denmark

Minhaj-ul-Quran Denmark

Minhaj-ul-Quran Denmark

Minhaj-ul-Quran Denmark

Minhaj-ul-Quran Denmark