منہاج القرآن کے تحت ڈنمارک میں نماز عید کے چھ اجتماعات میں مسلمان بڑی تعداد میں شامل

کوپن ہیگن (محمد منیر) منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے مرکز پہ لوگوں کی کثیر تعداد جمع ہونے پہ پہلی عید ڈائریکٹر مفتی ارشاد حسین سعیدی صاحب نے اور دوسری عید منہاج سکول آف اسلامک سائنسز کے پرنسپل علامہ ادریس احمد الازہری صاحب نے پڑھائی۔ اسی طرح منہاج القرآن ڈنمارک کے زیلی مرکز ویلبی نے نماز عید کے لیے ایک بڑا شادی ہال بک کررکھا تھا، لوگوں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے وہاں بھی نماز عید دوبار پڑھائی گئی وہاں قاری ظہیر احمد صاحب نے نماز عید ادا کرائی اسی طرح آماگر کی منہاج القرآن کی تنظیم نے ایک بڑا سپورٹس ہال نماز عید کے لیے بک کررکھا تھا جہاں علامہ اشتیاق احمد صاحب نے نماز عید کی امامت کی، منہاج القرآن ڈنمارک کے تحت عید کا چھٹا اجتماع اوڈنسے میں ہوا جہاں علامہ حسنین فرید صاحب اورعلامہ ندیم یونس صاحب موجود تھے ان تمام مقامات پہ آنے والے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کے لیے ناشتے کے وسیع انتظامات کیے گئے تھے بعض جگہوں پہ عید کی خوشی میں مٹھائیاں بھی پیش کی گئیں۔عید کے انتظامات بہت جامع اور منفرد تھے اور منہاج القرآن کی تنظیمات کے عہدیدار ان عوام کی خدمت کے لیے مستعد تھے اور تمام وقت لوگوں کی راہنمائی اور مدد میں مصروف رہے۔

Minhaj-ul-Quran Denmark

Minhaj-ul-Quran Denmark

Minhaj-ul-Quran Denmark

Minhaj-ul-Quran Denmark

Minhaj-ul-Quran Denmark

Minhaj-ul-Quran Denmark

Minhaj-ul-Quran Denmark

Minhaj-ul-Quran Denmark

Minhaj-ul-Quran Denmark

Minhaj-ul-Quran Denmark

Minhaj-ul-Quran Denmark

Minhaj-ul-Quran Denmark

Minhaj-ul-Quran Denmark

Minhaj-ul-Quran Denmark

Minhaj-ul-Quran Denmark

Minhaj-ul-Quran Denmark