عظیم الشان میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس 18 نومبر بروز اتوار دوپہر 1 بجے بمقام منہاج القرآن سنٹر ویانا میں منعقد ھو گی

Khawaja Mohammad Naseem

Khawaja Mohammad Naseem

ویانا (اکرم باجوہ) عظیم الشان میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس 18 نومبر بروز اتوار دوپہر 1 بجے بمقام منہاج القرآن سنٹر ویانا میں منعقد ھو گی۔دور فتن میں حضور سرور کائنات سے اپنا ٹوٹا ہوا تعلقِ غلامی جوڑنے کے لئے تحریک منھاج القرآن فروغ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تحریک بن کر سامنے آئی ہے۔

فروغ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے بیشمار دیگر علمی فکری، و تربیتی ذرائع کے ساتھ ساتھ عالمی میلاد کانفرنسز کا بھی ایک اہم کردار رہا ہے۔

تحریک منھاج القرآن کی فروغ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عالمی کاوش عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان سے ہوتی ہوئی اب دنیا بھر میں پھیل چکی ہے۔ آج تحریک منھاج القرآن کے پلیٹ فارم سے دنیا بھر میں میلاد کانفرنسسز کے ذریعے عشق رسالت ماب کو نئی نسلوں میں منتقل کیا جا رہا ھے۔

عظیم الشان میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرس میں خصوصی خطاب : علامہ صادق قریشی صاحب آف لندن یوکے (شاگردِ رشید شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صاحب)کا ہو گا۔ خطاب: ڈاکٹر علامہ مدثر حسین اعوان صاحب ڈائریکٹر منہاج القران آسٹریا مقامی نعت خواں بھرپور شرکت کریں گے جس کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔

اپنی نسلوں کا تعلق غلامی سرکار دو عالم سے پختہ کرنے کے لئے اہل ایمان فروغ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تحریک کا حصہ بنیں اور اس کانفرنس میں اپنی شرکت بمعہ فیملی یقینی بنائیں۔عشق سرکار کی اک شمع جلا لودل میں بعد مرنے کے لحد میں بھی اجالا ہو گا۔( تمام تر تفصیل منہاج القرآن آسٹریا کے سرپرست اعلیٰ الحاج خواجہ محمد نسیم نے جنگ سے بات کرتے ہوئے بتائیں۔