منہاج القرآن آسٹریا کے انتظام عظیم الشان میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس و محفلِ سماع 18 نومبر کو منعقد کی جائے گی۔ خواجہ نسیم

Khawaja Mohammad Nasim

Khawaja Mohammad Nasim

ویانا (اکرم باجوہ) منہاج القرآن آسٹریا کے سرپرست اعلیٰ الحاج خواجہ محمد نسیم نے جنگ ویانا نمائندہ اکرم باجوہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دور فتن میں حضور سرور کائنات سے اپنا ٹوٹا ہوا تعلقِ غلامی جوڑنے کے لئے تحریک منھاج القرآن فروغ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تحریک بن کر سامنے آئی ہے۔

فروغ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے بیشمار دیگر علمی فکری،و تربیتی ذرائع کے ساتھ ساتھ عالمی میلاد کانفرنسز کا بھی ایک اہم کردار رہا ہے۔

تحریک منھاج القرآن کی فروغ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عالمی کاوش عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان سے ہوتی ہوئی اب دنیا بھر میں پھیل چکی ہے۔ آج تحریک منھاج القرآن کے پلیٹ فارم سے دنیا بھر میں میلاد کانفرنسسز کے ذریعے عشق رسالت ماب کو نئی نسلوں میں منتقل کیا جا رہا ھے۔

عظیم الشان میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس و محفلِ سماء زیرِ اہتمام منہاج القران آسٹریا
بتاریخ: 18 نومبر بروز اتواربعد از نماز ظہر
بمقام:

خصوصی خطاب : علامہ صادق قریشی صاحب آف لندن یوکے (شاگردِ رشیدشیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صاحب)کا ہو گا۔
خطاب: ڈاکٹر علامہ مدثر حسین اعوان صاحب ڈائریکٹر منہاج القران آسٹریا
قوال: جناب محمود غزنوی صابری صاحب آف میونخ جرمنی-
طبلہ نواز: جناب حیدر خان
نعت خواں : غلام مصطفی نعیمی ، شہریار خان ، حاجی اکبر و دیگر مقامی نعت خواں ۔۔۔
جس کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔

اپنی نسلوں کا تعلق غلامی سرکار دو عالم سے پختہ کرنے کے لئے اہل ایمان فروغ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تحریک کا حصہ بنیں اور اس کانفرنس میں اپنی شرکت بمعہ فیملی یقینی بنائیں۔

عشق سرکار کی اک شمع جلا لودل میں
بعد مرنے کے لحد میں بھی اجالا ہو گا