تحریک منہاج القران انٹرنیشنل برطانیہ کے مرکزی رہنما اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے پروجیکٹ مینجر الشیخ عدنان سہیل آئرلینڈ کا خصوصی دورہ کریں گے

Adnan Sohail

Adnan Sohail

ڈبلن آئرلینڈ (فرخ وسیم بٹ) تحریک منہاج القران انٹرنیشنل برطانیہ کے مرکزی رہنما اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے پروجیکٹ مینیجر اور جامعۃ الازہر یونیورسٹی سے فارغ التحصیل الشیخ
عدنان سہیل 4نومبر کو آئرلینڈ کا خصوصی دورہ کریں گے جس میں وہ آئرلینڈ کے شہر کارلو میں ایک اسلامی سنٹر کے قیام کے لیے منعقد چیئرٹی فنڈریزنگ تقریب میں خصوصی شرکت کریں گے اور خطاب بھی فرمائیں گے ہیں یہ تقریب کارلو کے مقامی ہوٹل تالبوٹ میں انعقاد پذیر ہو گئی جس میں پاکستانی انڈین بنگالی ترکی عربی اور صومالیہ کمیونٹی کے خواتین و حضرات کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ آئرلینڈ کی کئی اہم شخصیات بھی شرکت فرمائی گئی الشیخ عدنان سہیل اس تقریب کے علاوہ منہاج القرآن آئرلینڈ تحریکی وتنظیمی اجلاس کی صدارت بھی کریں گے جس میں وہ آئرلینڈ میں منہاج القرآن کے تحریکی نیٹ ورک کا جائزہ بھی لیں گے۔