لیڈز کے ہر دلعزیز کونسلر گوہر الماس خان ویسٹ یارکشائر فائر اتھارٹی کمیونٹی سیفٹی کے چیئرمین منتخب

Goher Almass khan

Goher Almass khan

یارکشائر برطانیہ (بابر علی چیمہ سے) لیڈز کے ہردلعزیز کونسلر گوہرالماس خان ویسٹ یارکشائر فائر اتھارٹی کمیونٹی سیفٹی کے چیئرمین منتخب ،مبارکباد دینے والوں اور ملاقات کیلئے آنے والے دوست احباب کا انکے گھر پر تانتا بندھ گیا۔ یاد رہے وہ اس سے پہلے یارکشائر پولیس کے 2015 سے ڈپٹی IAG بھی چلے آرہے ہیں۔ کمیونٹی نے انکے انتخاب کو پورے یارکشائر کیلئے بہت خوش آئیند قرار دیا ہے۔