کویت پاکستان بلڈ ڈونرز تنظیم کی جانب سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

Blood Donation Camp

Blood Donation Camp

کویت (محمد عرفان شفیق) کویت میں پاکستانی کمیونٹی کی بلڈ ڈونیشن کی نمائندہ تنظیم، کویت پاکستان بلڈ ڈونرز کی جانب سے رمضان المبارک کی پرکیف ساعتوں میں کویت سنٹرل بلڈ بنک جابریہ کے تعاون سے پاکستان انگلش سکول جلیب الشیوخ میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد کے ساتھ ساتھ دیگر قومیتوں کے افراد نے بھی بھر پور حصہ لیا۔ سفیر پاکستان غلام دستگیر نے بلڈ کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان تنظیموں کے کویت میں کردار کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کے صدقہ جاریہ سے کویت میں پاکستانی کمیونٹی کا مثبت پہلو سامنے آتا ہے۔

کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے قلیل عرصے میں یہ تیسرا بلڈ ڈونیشن کیمپ ہے۔ کویت پاکستان بلڈ ڈونرز کے عماد میر نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے بہت اچھا رسپانس مل رہا ہے۔

ڈائریکٹر پاکستان بزنس سنٹر حافظ محمد شبیر اور صدر پاکستان بزنس کونسل عارف بٹ نے کویت پاکستان بلڈ ڈونرز کی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ سکول کی انتطامیہ کو بھی مبارکباد پیش کی جنکی کاوشوں سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کامیاب ہوا۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی خواہ کہیں بھی مقیم ہوں، اس طرح کے فلاحی کاموں میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ کیمپ میں پاکستانی کمیونٹی کی کویت میں موجود نمائندہ تنظیموں کے صدور، کارکنان نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی اور خون کا عطیہ دیا۔