کویت میں کویت کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے لیول-1 ایمپائرنگ کورس کا انعقاد کیا گیا

Kuwait Cricket Association

Kuwait Cricket Association

کویت (محمد عرفان شفیق) کویت میں کویت کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے لیول-1 ایمپائرنگ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی، بھارتی، سری لنکا اور بنگلادیش کے بیس سے زائد نوجوان ایمپائرز نے پانچ روزہ کیمپ میں شرکت کی اور آئی سی سی کے مقرر کردہ اصولوں کے مطابق ایمپائرنگ کے اصولوں کو سیکھا۔ آئی سی سی کے ایمپائر ایجوکیٹر ساریکا پرساد نےایمپائرز کوبہترین تکنیکی اصولوں کے ساتھ ساتھ غیر جانبداری اور ذمےدارانہ اصولوں سےآئی سی سی کے قوانین سے آگاہ کیا۔

انکی معاونت کویت کرکٹ کے ایجوکیٹر عمران مصطفیٰ حاجی اور جنرل سیکرٹری کویت کرکٹ ایسوسی ایشن نریش ڈی سوزا نے کی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کویت کرکٹ ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل ساجد اشرف کا کہنا تھا کہ کویت میں ایمپائرنگ کورس بہت سودمند رہا۔

ہمارا ویژن کویت کرکٹ کو آنے والے دنوں میں مزید کامیاب بنانا ہے اور انشااللہ جلد ہی مختلف ٹورنامنٹس میں ہمارے ایمپائرزاپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ کیمپ میں آئے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ اس کورس سے آئی سی سی کے قوانین کو بہتر طریقے سے سمجھنے کا موقع ملا ہےجس سے انکی کارکردگی پرمثبت اثر ات مرتب ہونگے۔