معروف کشمیری صحافی نواز مجید کشمیری کی آئرلینڈ میں وسیم بٹ سے ان کی رہائش گاہ میں خصوصی ملاقات

 Nawaz Mujahid Meeting

Nawaz Mujahid Meeting

ڈبلن آئرلینڈ (فرخ وسیم بٹ) برطانیہ کے معروف کشمیری صحافی اور ہر دلعزیز شخصیت نواز مجید کشمیری نے گزشتہ دنوں وسیم بٹ سے ان کی رہائش گاہ میں خصوصی ملاقات کی اس ملاقات میں آپ کے ہمراہ آئرلینڈ کی معروف بزنس مین ساجد جاوید ۔کاشف جاوید اور ارسلان شامل تھے ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی نواز مجید نے اس ملاقات میں پاکستان کی سیاسی صورتحال اور بالخصوص کشمیر کی موجودہ صورتحال پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ جس جس نے بھی اس ملک کا پیسہ لوٹا ہے اس کا احتساب ہونا چاہیے وہ چاہے کسی بھی پارٹی سے تعلق رکھتا ہوں اسے انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے انہوں نے کہا کہ یہ ایک قطعی امر ہے کہ جب حکومتیں عوام کے مسائل اور ضروریات کو سامنے رکھنے کے بجائے اپنے مادی اور سیاسی مفادات کے تحت قومی دولت کا استعمال کرتی ہے تو اس نتیجہ میں سوسائٹی انتشار اور بے چینی کا شکار ہو جاتی ہے انہوں نے اس امر کی طرف بھی توجہ دلائی کے اس وقت وطن عزیز شدید بحرانی کفیت کا شکار ہے۔

نشیب و فراز ہر قوم میں آتے ہیں لیکن زندہ اور بیدار قومیں ان سے سبق سیکھتی ہے اور آئندہ کے لئے منصوبہ بندی کرتی ہے مسئلہ کشمیر پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی داستان رقم کر کے اس خطے میں سب سے بڑے دہشت گرد ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

 Nawaz Mujahid Meeting

Nawaz Mujahid Meeting

اس وقت دنیا بدترین دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے عالم انسانیت کو امن کے یک نکاتی ایجنڈے پر متحد ہو کر بھارت کو اس ظلم سے روکنا ہوگا اور مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فوری حل نکالنا ہوگا یہ مسئلہ کسی جنگ سے نہیں بلکہ بات چیت اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے آپ نے اس بات کی طرف خاص توجہ دلاتے ہوئے بڑے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے بے شمار قائدین مسلہ کشمیر کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کرنے کے لیے یورپ اور برطانیہ کے دورے کرتے ہیں لیکن ان میں اکثر الا ماشااللہ فوٹو سیشن کے علاوہ کوئی خاطر خواہ نتائج لینے میں کامیاب نہیں ہوتے۔