مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری، مزید 7 کشمیری نوجوان شہید
Posted on August 4, 2019
By Majid Khan
اہم ترین, بین الاقوامی خبریں

Indian Army in Kashmir
سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور قابض فورسز نے بین الاقوامی انسانی قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے مزید 7 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع کپواڑہ میں ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ظلم کی انتہا کر دی جس کے نتیجے میں 7 کشمیری نوجوان شہید ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق سری نگر میں بھارتی فوج کے ترجمان نے بھارتی فوج کی کارروائی کی تصدیق کی اور بتایا کہ کشمیری نوجوانوں کو کیرن کے علاقے میں شہید کیا گیا۔
دوسری جانب شوپیاں میں ایک شہید نوجوان کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں کشمیریوں نے شرکت کی۔
جلوس جنازہ میں کشمیریوں نے بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com