کلبوشن کا کیس عالمی عدالت میں لے جانا انڈیا کی بے وقوفی ہے۔ شیخ وسیم اکرم

Sheikh Waseem Akram

Sheikh Waseem Akram

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلبوشن کا کیس عالمی عدالت میں لے جانا انڈیا کی بے وقوفی ہے۔

انڈیا کو کس نے اجازت دی ہے کہ پاکستان میں جاسوس بھیجے۔ انھوں نے کہا کہ پاک افواج ہر وقت چوکس ہے دشمن ہماری طاقت سے غافل نہ رہے ہم اپنے ملک کی خدمت کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کلبوشن عالمی دہشت گرد ہے۔ بھارت کو چاہیے اس کا کیس عالمی عدالت میں لے جانے کی بجائے عالمی عدالت سے یہ درخواست کرے کہ پاکستان کلبوشن کو جلد پھانسی کے پھندے پر لٹکائے۔انڈیا کی بز دل فوج اور حکومت احمق ہے۔