بریگیڈئیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے وزارت داخلہ کا چارج سنبھال لیا
Posted on April 19, 2019 By Majid Khan اسلام آباد, اہم ترین, مقامی خبریں

Ejaz Shah
اسلام آباد (جیوڈیسک) بریگیڈئیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے وزارت داخلہ کا چارج سنبھال لیا۔ اعجاز شاہ ساڑھے 9 بجے سیکرٹریٹ کے آر بلاک میں وزارت داخلہ کے دفتر پہنچے جہاں انہوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں گزشتہ روز بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی گئی تھی اور وزیراعظم نے وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے اعجاز شاہ کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپا تھا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com