آئرلینڈ کے شہر لمرک کی النور مسجد میں جمعۃ الوداع کے موقع پر کثیر تعداد بے اہل اسلام کا بڑا اجتماع

Jummah tul Wedah Limerick Ireland

Jummah tul Wedah Limerick Ireland

لمرک آئرلینڈ (فرخ وسیم بٹ) آئرلینڈ کے شہر لمرک کی النور مسجد بے جمعۃ الوداع کے موقع پر اہل اسلام کا ایک بڑا اجتماع ہوا جس نے پاکستانی ۔انڈین ۔صومالیہ ۔مصر ۔افغانی ۔افریقہ اور بنگالی کمیونٹی کے افراد رے کثیر تعداد میں شرکت کی فرزندان اسلام نے جمعۃ الوداع بڑے جوش و خروش اور عقیدت و احترام سے ادا کیا النور مسجد کےامام و خطیب الشیخ عیسیٰ نے جمعۃ الوداع اور لیلۃ القدر کے موضوع پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج رمضان المبارک کا آخری جمعہ ہے جو بڑی فضیلت اور اہمیت کا حامل ہے اور پھر آج آنے والی رات ستائیسویں شب ہے رمضان المبارک کی راتوں میں سے ایک رات شب قدر کہلاتی ہے اور یہ رات رمضان المبارک کی طاق راتوں میں ہوتی ہے جو بہت ہی قدرومنزلت اور خیر و برکت کی حامل رات ہوتی ہے اس رات کو اللہ تعالی نے ہزاروں مہینوں سے افضل قرار دیا ہے۔

لیلۃ القدر کی ساعتوں بے ذکر و فکر ۔عبادت و طاعت کی تلقین کی گئی ہے وہاں اس بات کی طرف بھی متوجہ کیا گیا ہے کہ عبادت سے محض اللہ تعالی کی خوشنودی مقصود ہو ریاکاری یا بدنیتی نہ ہو اور ہم یہ عہد کرے کہ آئندہ برائی کا ارتکاب نہیں کریں گے چنانچہ اس شان کے ساتھ عبادت کرنے والے بدلے کے لیے یہ رات مژدہ مغفرت بند کر آتی ہے آخر میں تمام اہل اسلام امت مسلمہ اور بالخصوص فلسطین ۔شام اور کشمیر کے مظلوم عوام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔