حافظ حفیظ الرحمان کی سپین آمد پر بارسلونا میں معروف سماجی اور سیاسی شخصیت ایاز عباسی نے پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا

Hafiz Hafeez ur Rehman

Hafiz Hafeez ur Rehman

بارسلونا (زاہد مصطفی اعوان) وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کی سپین آمد پر بارسلونا میں معروف سماجی اور سیاسی شخصیت ایاز عباسی نے پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کی نامور شخصیات بھی مدعو تھیں۔عشائیہ میں وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے پاکستانی کیمونٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ملکی حالات سے انہیں آگاہ کیا۔

گلگت بلتستان میں ترقی کی بڑھتی رفتار پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کے دور میں تیزی سے تعمیراتی کام ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں تعلیم اور صحت کے امور پر خاص طور پر توجہ دیکر نوجوانوں کو آگے لایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان عظیم پاکستانیوں کا خطہ ہے جس کی تاریخی اور تمدنی زندگی نے بین الاقوامی شہرت حاصل کی ہے۔

انہوں ے بتایا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت پھر سے فروغ پاچکی ہے جس کے لئے انفراسٹرکچر بہت بہتر بنایا جاچکا ہے۔غیر ملکی سیاحوں کے لئے بہت سی ترغیبات یہاں موجود ہیں لہذا پاکستانی کمیونٹی کو چاہئے کہ وہ سپین میں گلگت بلتستان کے حوالیسے شعور پیدا کرے۔