یونان قتل کی لرزہ خیز واردات.پاکستانیوں نے ہم وطن کا سر تن سے جدا کر دیا

Greece Police

Greece Police

ایتھنز (زاہد مصطفی اعوان) یونان قتل کی لرزہ خیز واردات.پاکستانیوں نے ہم وطن کا سر تن سے جدا کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع گجرات کے گاؤں عادوال کا رہائشی محمد شہباز ولد محمد فیاض جو کہ مانولادا شہر رہائش پذیر تھا کو دھوکہ سے تھیوا بلایا گیا اور قریبی گاؤں کالیتھیا لے جا کر خنجر سے اسکا تن سر سے جدا کر دیا۔

پولیس کے مطابق قاتل گرفتار کر لیے گئے ہیں جن کا تعلق تحصیل کھاریاں کے گاؤں رندھیر سے بتایا گیا ہے انہوں نے اقبال جرم کرتے ہوئے بتایا قتل لین دین کے تنازعہ کی بناء پر ہوا ہے پولیس نے مسخ شدہ لاش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال پہنچا دی ہے۔