فرینڈز ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے افطار ڈنر

Iftar Dinner

Iftar Dinner

کویت (محمد عرفان شفیق) فرینڈ ویلفیر ٹرسٹ ایک فلاحی ادارہ ہے جو راولپنڈی اسلام آباد میں غریب اور ضرورت افراد کی خدمت کر رہا ہے۔فرینڈز ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے اعزازمیں سفارتخانہ پاکستان کے قائداعظم آڈیٹوریم میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں سفیر پاکستان غلا م دستگیر، مقامی سماجی ، کاروباری شخصیات اور پاکستانی کمیونٹی کی ایک کثیر تعداد میں شرکت کی اور ٹرسٹ کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب کی نظامت معروف مدرس سہیل یوسف نے کی۔

تقریب میں ڈاکٹر ظفر شیخ نے فرینڈز ہسپتال کی سالانہ رپورٹ سال 2018 پیش کی، اسکے بعدانہوں نے حاضرین کو فرینڈز ہسپتال کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا، تقریب سے ڈاکٹر سعید اور محمد شفیع خاں نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے آخر میں حافظ عبدالغفور نے امت مسلمہ، کشمیر کے مسلمانوں اور ملک کویت و پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کرائی۔