فرانس میں پاکستانی کمیونٹی نے عید الفطر کی نماز مذہبی عقیدت و احترام سے ادا کی

Pak Community Celebrated Eid ul Fitr in France

Pak Community Celebrated Eid ul Fitr in France

پیرس (میاں عرفان صدیق) فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے عید الفطر کی نماز اپنے مذہبی عقیدت و احترام سے ادا کی۔

جناب معین الحق سفیر پاکستان برائے فرانس نے آج پاکستانی برادری کے ساتھ سفارت خانہ پاکستان فرانس میں عید الفطر کی نماز ادا کی۔

سفارت خانہ پاکستان میں عید الفطر کی نماز کی ادائیگی کیلئے خصوصی انتظامات کیئے گئے تھے تاکہ فرانس میں مقیم پاکستانی برادری اپنے اہل و عیال کے ہمراہ نماز عید الفطر ادا کرسکیں۔

سفیر پاکستان نے اس موقع پر فرانس میں مقیم پاکستانی برادری سمیت پوری دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے عید کے اس پرمسرت موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان کی سا لمیت، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

سفیر پاکستان نے اس موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ہم سب کو چاہیئے کہ ہم اپنے ان خوشی کے لمحات میں اپنے غریب اور مستحق مسلمان بہنوں اور بھائیوں کو بھی شامل کریں۔

بعد ازاں عید الفطر کی نماز کے بعد شرکاء کی تواضع پاکستان کے لذیز کھانوں سے کی گئی۔